دھماکہ مزار کے اندر ہوا ہے ابھی تک 40افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں: ڈپٹی کمشنر،اے ایس پی سیہون شریف

 دھماکہ مزار کے اندر ہوا ہے ابھی تک 40افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں: ڈپٹی ...
 دھماکہ مزار کے اندر ہوا ہے ابھی تک 40افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں: ڈپٹی کمشنر،اے ایس پی سیہون شریف

  


سیہون شریف(ڈیلی پاکستان آن لائن) ڈپٹی کمشنر سیہون منور مہیسر، اے ایس پی راشد نے کہا ہے کہ دھماکہ مزار کے اندر ہوا ہے ابھی تک 40افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

اے آر وائے نیو ز کے مطابق ڈپٹی کمشنر سیہون منور مہیسر نے کہا ہے کہ دھماکہ مزار کے اندر ہوا ہے ابھی تک 5سے 6افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں،ریسکیو آپریشن شروع کردیا گیا ہے،جمعرات کے روز بڑی تعداد میں افراد حاضرف دیتے ہیں،زائرین روایتی دھمال بھی کرتے ہیں،ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔

سیہون شریف میں لعل شہباز قلندر کی درگاہ کے قریب دھماکہ،متعدد افراد زخمی

دوسری جانب اے ایس پی راشد نے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ دھماکہ مزار کے احاطے کے اندر ہوا ہے،ابھی تک 20سے زائد افراد زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔

مزید : کراچی /اہم خبریں