لعل شہباز دھماکہ، 100 سے زائد زخمیوں کو اپنی مدد آپ کے تحت ہسپتال منتقل کردیا، تاحال کوئی امداد نہیں پہنچی: عینی شاہد

لعل شہباز دھماکہ، 100 سے زائد زخمیوں کو اپنی مدد آپ کے تحت ہسپتال منتقل کردیا، ...
لعل شہباز دھماکہ، 100 سے زائد زخمیوں کو اپنی مدد آپ کے تحت ہسپتال منتقل کردیا، تاحال کوئی امداد نہیں پہنچی: عینی شاہد

  

سیہون شریف (ڈیلی پاکستان آن لائن) لعل شہباز قلندر کے احاطے میں ہونے والے دھماکے کے عینی شاہد نے کہا ہے کہ دھماکے کے بعد 100 سے زائد لوگوں کو اپنی مدد آپ کے تحت ہسپتالوں میں لے جایا گیا ہے جبکہ 20 سے 25 کے قریب زخمی مزار کے قریب تڑپ رہے ہیں جنہیں کوئی اٹھانے والا نہیں ہے، تاحال کوئی ریسکیو یا سیکیورٹی اہلکار مد د کیلئے نہیں پہنچا۔

سیہون شریف میں لعل شہباز قلندر کی درگاہ میں دھماکہ،50 افراد زخمی،10 افراد شہید

کے کے بردی نامی عینی شاہد نے نجی ٹی وی سما سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مزار کے احاطے میں لاشیں ہی لاشیں ہیں ، شہری اپنی مدد آپ کے تحت ہی زخمیوں کو ہسپتالوں میں منتقل کر رہے ہیں اور 100 سے زائد زخمیوں کو ہسپتال لے جایا جاچکا ہے جبکہ 20 سے 25 کے قریب زخمی مزار کے قریب تڑپ رہے ہیں جنہیں کوئی اٹھانے والا نہیں ہے جبکہ کوئی ریسکیو یا سیکیورٹی اہلکار مد د کیلئے نہیں پہنچا۔ عینی شاہد نے مزید بتایا کہ زخمی ہونے والوں میں بڑی تعداد خواتین اور بچوں کی ہے۔

مزید : قومی /اہم خبریں