لال شہباز مزار پر دھماکہ،امدادی ٹیمیں نہیں پہنچیں،زخمی افراد فرش پر پڑے تڑپ رہے ہیں:عینی شاہد

لال شہباز مزار پر دھماکہ،امدادی ٹیمیں نہیں پہنچیں،زخمی افراد فرش پر پڑے تڑپ ...
لال شہباز مزار پر دھماکہ،امدادی ٹیمیں نہیں پہنچیں،زخمی افراد فرش پر پڑے تڑپ رہے ہیں:عینی شاہد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سیہون شریف(ڈیلی پاکستان آن لائن) لال شہباز قلندر مزار کے احاطے میں ہونے والےخود کش  دھماکے کے عینی شاہد کا کہنا ہے کہ زخمی افراد فرش پر پڑے تڑپ رہے ہیں لیکن ابھی تک کوئی امدادی ٹیمیں نہیں پہنچیں۔

لعل شہباز قلندر کی درگاہ پر خودکش حملہ،50 افراد زخمی،20 افراد شہید 

تفصیلات کے مطابق عرس نامی شخص نے نجی ٹی وی’’ سماءنیوز‘‘  سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ جمعرات کو دھمال کی وجہ سے ہزاروں کی تعداد میں لوگ مزار میں موجود تھے۔ دھمال کے وقت دھماکہ مزار کے بالکل اندر  احاطے میں ہوا ہے جس کی وجہ سے 100سے زیادہ لوگ زخمی ہوئے ہیں۔عینی شاہد کا کہنا تھا کہ ابھی تک پولیس کی نفری بھی نہیں پہنچی،تاہم ہم زخمیوں کو اپنی مدد آپ کے تحت ہسپتال منتقل کر رہے ہیں۔

مزید :

قومی -