نوجوان لڑکی کی انٹرنیٹ پر آدمی سے ملاقات، شادی کرنے کی تیاری کرلی لیکن دراصل وہ کون تھا؟ ایک دن انٹرنیٹ پر اس کا نام ڈال کر سرچ کیا تو ایسا انکشاف کہ واقعی زندگی کا سب سے بڑا جھٹکا لگ گیا

نوجوان لڑکی کی انٹرنیٹ پر آدمی سے ملاقات، شادی کرنے کی تیاری کرلی لیکن دراصل ...
نوجوان لڑکی کی انٹرنیٹ پر آدمی سے ملاقات، شادی کرنے کی تیاری کرلی لیکن دراصل وہ کون تھا؟ ایک دن انٹرنیٹ پر اس کا نام ڈال کر سرچ کیا تو ایسا انکشاف کہ واقعی زندگی کا سب سے بڑا جھٹکا لگ گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن (نیوز ڈیسک)سوشل میڈیا ویب سائٹوں پر ہمیں ہر روز نئے لوگ ملتے ہیں۔ اس مصنوعی دنیا میں بظاہر ہر کوئی تعلیم یافتہ، خوبرو اور شائستہ نظر آتا ہے، لیکن حقیقت تو یہ ہے کہ اکثر نے محض ایک لبادہ اوڑھ رکھا ہوتا ہے جبکہ ان کے اندر شیطان چھپا ہوتا ہے۔ ایک برطانوی خاتون کو انٹرنیٹ کی بدولت ملنے والا نیا بوائے فرینڈ بھی ایک ایسا ہی جنسی درندہ ثابت ہوا جس نے بظاہر ایک پڑھے لکھے اور تہذیب یافتہ شخص کا روپ دھار رکھا تھا۔
میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق خاتون کا کہناتھا کہ 30 سالہ رابرٹ وائن کا تعلق نارتھ یارک شائر کے علاقے سے ہے اور وہ ایک آن لائن گیمنگ سائٹ پر اسے ’رابسٹر‘ کے نام سے ملا تھا۔ انٹرنیٹ پر ہونے والی ملاقات حقیقی زندگی کی ملاقاتوں میں بدل گئی اور یہ خاتون اپنے چار بچوں کو ساتھ لے کر رابرٹ کے ساتھ گھومنے پھرنے اور سینما دیکھنے بھی جاتی رہی۔ یہ پرمسرت تعلق اس وقت اچانک ایک ڈراﺅنے خواب میں بدل گیا جب خاتون نے ایک دن اتفاقاً رابرٹ کا نام گوگل پر سرچ کیا۔ خاتون کا کہنا ہے کہ اس کے سامنے پولیس سٹیشن میں بنائی گئی رابرٹ کی تصویر تھی، جس کے ساتھ اس کے جرائم کی تفصیلات بھی موجود تھیں۔ اس کے خلاف 9مختلف جرائم کا ذکر موجود تھا اور یہ تمام بچوں کے خلاف جنسی جرائم تھے۔ کمسن بچوں سے زیادتی، انہیں ہراساں کرنے اور ان کی غیر اخلاقی تصاویر اور ویڈیوز انٹرنیٹ پر پوسٹ کرنے جیسے جرائم کی ایک لمبی فہرست اس کے نام کے ساتھ منسلک تھی۔ اسے 2008 میں 18 مہینے قید کی سزا سنائی جا چکی تھی جبکہ 2011ءمیں بھی اسے 2سال قید کی سزا سنائی گئی تھی۔

انٹرنیٹ پر پہلی مرتبہ بات، لڑکی نے ملنے کے لئے ہوٹل کے کمرے میں بلالیا، لیکن آدمی پہنچا تو وہاں اس کے ساتھ ایسا کام ہوگیا کہ پھر کہیں جانے کے قابل نہ رہا
عدالت نے اس شخص پر پابندی لگارکھی تھی کہ وہ 10 سال تک کمسن بچوں کے قریب نہیں جاسکتا تھا، جس کی خلاف ورزی پر 2014ءمیں اسے 16ہفتوں کی قید کی سزا ہوچکی تھی۔ عدالت کی جانب سے تاحال اس پر پابندی تھی کہ وہ والدین کی تحریری اجازت کے بغیر ان کے 16 سال سے کم عمر بچوں کے قریب نہیں جاسکتا تھا۔
یہ خوفناک تفصیلات اپنے سامنے دیکھ کر بیچاری خاتون کے اپنے پاﺅں تلے سے زمین نکل گئی اور اسے فوراً اپنے 4بچوں کا خیال آیا جو کئی دن سے رابرٹ کے ساتھ وقت گزاررہے تھے۔ اس نے فوری طور پر رابرٹ سے قطع تعلق کیا اور پولیس کو خبر کی، جس پر رابرٹ کو ایک بار پھر دھر لیا گیا۔


پولیس کا کہنا ہے کہ اس نے اپنے جرائم پیشہ ماضی کے بارے میں خاتون کو لاعلم رکھ کر قانون کی خلاف ورزی کی تھی۔ اس کے موبائل فون کی تلاشی پر ایک بارپھر بچوں کی درجنوں غیر اخلاقی تصاویر برآمد ہوئیں۔ اسے عدالت میں پیش کیا گیا اور ایک بار پھر اسے 16 مہینے قید کی سزا سنادی گئی ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -