آرمی چیف کا پاک فوج کو لعل شہباز قلندر دھماکے کے بعد فوری امدادی کارروائیوں کا حکم

آرمی چیف کا پاک فوج کو لعل شہباز قلندر دھماکے کے بعد فوری امدادی کارروائیوں ...
آرمی چیف کا پاک فوج کو لعل شہباز قلندر دھماکے کے بعد فوری امدادی کارروائیوں کا حکم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاک آرمی کو لعل شہباز قلندر پر ہونے والے خود کش حملے کے بعد فوری امدادی کارروائیوں کی ہدایت کردی ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق لعل شہباز قلندر کے مزار پر ہونے والے خود کش حملے کے بعد آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاک فوج کو فوری امدادی کارروائیاں کرنے کی ہدایت کردی اور کہا ہے کہ زخمیوں کو ہر ممکن طبی سہولت فراہم کی جائے۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے حکم کے بعد پاک فوج اور سندھ رینجرز کی طبی ٹیموں کو فوری طور پر سیہون شریف روانہ کردیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ جمعرات کے روز دھمال کے دوران لعل شہباز قلندر کے مزار پر خود کش حملہ آور نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا جس کے نتیجے میں متعدد افراد شہید و زخمی ہوگئے، مزار پر ہونے والے دھماکے کی مکمل تفصیلات جاننے کیلئے یہاں کلک کریں۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -