’مجھے نیا شوہر چاہیے جو۔۔۔‘ داعش کے مارے جانے والے کارکن کی بیوہ کا انٹرنیٹ پر ’اشتہار‘ ایسی بات لکھ دی کہ یورپی ممالک کے سکیورٹی اداروں میں کھلبلی مچ گئی کیونکہ۔۔۔

’مجھے نیا شوہر چاہیے جو۔۔۔‘ داعش کے مارے جانے والے کارکن کی بیوہ کا انٹرنیٹ ...
’مجھے نیا شوہر چاہیے جو۔۔۔‘ داعش کے مارے جانے والے کارکن کی بیوہ کا انٹرنیٹ پر ’اشتہار‘ ایسی بات لکھ دی کہ یورپی ممالک کے سکیورٹی اداروں میں کھلبلی مچ گئی کیونکہ۔۔۔

  



میڈرڈ (مانیٹرنگ ڈیسک) سپین میں ایک شدت پسند نوجوان خاتون اپنے جنگجو خاوند کی شام میں ہلاکت کے بعد انٹرنیٹ کی مدد سے اسی جیسا نیا دولہا تلاش کرنے کی کوشش کرتے ہوئے پکڑی گئی ہے ۔ میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق 36 سالہ ڈولورس ہیڈالگو کو ہسپانوی پولیس نے بدھ کی صبح گرفتار کیا۔

یورپا پریس کے مطابق ڈولورس داعش کے لئے کام کررہی ہے۔ اس کے پہلے جنگجو خاوند سے چار بچے ہیں لیکن اس جنگجو کی ہلاکت کے بعد ڈولورس اسی کی خوبیوں والا نیا دولہا ڈھونڈ رہی تھی کہ الکانتے کے علاقے سے اسے گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس نے ڈولورس کی گرفتاری کے لئے کئے گئے کمانڈو آپریشن کی ویڈیو ویب سائٹ ٹویٹر پر پوسٹ کر دی ہے۔

’اب تو مجھے طلاق دے دو کیونکہ ۔۔۔‘ عرب ملک میں بیگم نے سوشل میڈیا پر اپنے شوہر کے نام ایسا پیغام جاری کر دیا کہ ہنگامہ برپا ہو گیا، جو بھی پڑھے حیرت میں ڈوب جائے کیونکہ ۔۔۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ڈولورس کا پہلا جنگجو خاوند داعش کے لئے لڑتا ہوا ماراجاچکا ہے۔وہ سپین میں تھی جب اسے اپنے جنگجو خاوند کے مارے جانے کی خبرملی۔ تب وہ شام جانے کی تیاری کررہی تھی لیکن خاوند کی ہلاکت کی اطلاع ملنے پر شام جانے کا ارادہ ترک کرکے نیا دولہا ڈھونڈنے میں لگ گئی۔ پہلے خاوند جیسا جنگجو اور جوشیلا دولہا ڈھونڈنے کی کوششوں نے ہی بالآخر اسے پکڑوادیا۔

مزید : ڈیلی بائیٹس