لاہور قلندرز نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد کراچی کنگز کو 7 رنز سے شکست دیدی

لاہور قلندرز نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد کراچی کنگز کو 7 رنز سے شکست دیدی
 لاہور قلندرز نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد کراچی کنگز کو 7 رنز سے شکست دیدی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

شارجہ(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے آج کے میچ میں لاہور قلندرز نے   کراچی کنگز کو  7 رنز سے شکست دے دی ہے،کپتان سنگا کارا نے 65 رنز کی شاندار  اننگز کھیلی اور  سر فہرست رہے۔

پی ایس ایل میں ٹرک ڈرائیور کے بیٹے نے اپنے پہلے ہی میچ میں کیون پیٹرسن کو پویلین کی راہ دکھا دی

تفصیلات کے مطابق کراچی کنگز کی جانب سے بیٹنگ کا آغاز  اچھا نہ ہوا اور پہلے بلے باز کرس گیل صرف 5رنز  جبکہ بابر اعظم 9 رنز بنانے کے بعد پویلیئن لوٹ گئے۔کپتان سنگاکارا نے 65 رنز کی شاندار اننگز کھیلی اور سہیل تنویر کی گیند پر بولڈ ہو گئے۔بلے باز شعیب ملک نے 39رنز بنائے اور بلاول بھٹی  کی گیند پر سہیل تنویرکے ہاتھوں کیچ آوٹ ہوئے۔ پولارڈ بھی اچھی کارکر دگی نہ دکھا سکے اور صرف 8رنز بنانے کے بعد سنیل  نارائن کی گیند پر آوٹ ہوئے۔بلے باز عماد وسیم صرف 6 رنز بنانے کے بعد رن آوٹ ہوگئے۔بوپارا  بھی  زیادہ رنز نہ بنا سکے اور صرف 5 رنز بنانے کے بعد  سہیل تنویر کی گیند پر بلاول بھٹی کے  ہاتھوں کیچ آوٹ ہوئے۔بلے باز سہیل خان بھی صرف 10 رنز بنانے کے بعد پویلیئن لوٹ گئے۔

قبل ازیں لاہور قلندرز کی جانب سے بیٹنگ کا آغاز  ہوا تو اوپننگ جوڑی زیادہ دیر تک اپنے قدم نہ جما سکی اور پہلے بلے باز مکیلم بغیر کوئی رن بنائے پویلیئن لوٹ گئے جبکہ جیسن روئے 26 رنز بنانے کے بعد سہیل خان کی گیند پر آوٹ ہوئے۔تیسرے بلے باز عمر اکمل 25 رنز بنانے کے بعد اسامہ میر کی گیند پر بوپارا کے ہاتھوں کیچ آوٹ ہوئے۔فاخر زمان نے 56 رنز کی اننگز کھیلی اور وہ بھی اسامہ میر کی گیند پر عثمان خان کے ہاتھوں کیچ آوٹ ہوئے جبکہ بلے باز محمد رضوان 29 رنز بنانے کے بعد پویلیئن لوٹ گئے۔بلے باز الیئٹ نے 17 رنز بنائے اور سہیل خان کی گیند پر  سنگا کارا کے ہاتھوں کیچ آوٹ ہوئے جبکہ سنیل نارائن نے صرف 13 رنز بنائے اور پویلیئن لوٹ گئے۔محمد عرفان صرف 1 رن بنا سکے اور رن آوٹ ہوگئے۔کراچی کنگز کی جانب سے محمد عامر، اسامہ میر اور سہیل خان نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ عماد وسیم ایک وکٹ لینے میں کامیاب ہوئے۔