عبادت گاہوں ، مزارات اور بازاروں میں معصوم پاکستانیوں کا خون بہانے والے سفاک درندے ہیں، بزدلانہ کارروائیاں قوم کے مضبوط ارادوں کو کمزور نہیں کرسکتیں:شہباز شریف

عبادت گاہوں ، مزارات اور بازاروں میں معصوم پاکستانیوں کا خون بہانے والے سفاک ...
عبادت گاہوں ، مزارات اور بازاروں میں معصوم پاکستانیوں کا خون بہانے والے سفاک درندے ہیں، بزدلانہ کارروائیاں قوم کے مضبوط ارادوں کو کمزور نہیں کرسکتیں:شہباز شریف

  


لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف نے سیہون میں لعل شہباز قلندر کی درگاہ کے احاطہ میں دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے دھماکے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر دلی دکھ کا اظہار اور  جاں بحق افراد کے لواحقین سے ہمدرد ی اور اظہار تعزیت کیا ہے ۔

مزید پڑھیں:لعل شہباز قلندر کامزار خون سے لال ، درگاہ پر قیامت صغریٰ کا منظر،خود کش حملے میں 40 سے زائد افراد شہید ،100 سے زائد زخمی

وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف  نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت کی تمام تر ہمدردیاں جاں بحق افراد کے لواحقین کے ساتھ ہیں اور ہم دکھ کی گھڑی میں جاں بحق افراد کے ورثاء کے ساتھ کھڑے ہیں ۔ انہو ں نے کہا کہ عبادت گاہوں ، مزارات اور بازاروں میں معصوم پاکستانیوں کا خون بہانے والے سفاک درندے ہیں ، معصوم زندگیوں سے کھیلنے والے وحشی درندوں کو ان کے منطقی انجام تک پہنچائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ پوری قوم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں متحد اور پرعزم ہے ، دہشت گردوں کی بزدلانہ کارروائیاں قوم کے مضبوط ارادوں کو کمزور نہیں کرسکتیں۔وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ  دہشت گردوں کو معصوم پاکستانیوں کے بہائے گئے خون کے ہر قطرے کا حساب دینا ہو گا ۔ انہوں  نے زخمی افراد کی صحت یابی کیلئے دعاکی ہے ۔

مزید پڑھیں:درگاہ پر سکیورٹی کے لیے صرف 2پولیس اہلکار تعینات تھے،لاشیں اور زخمی بکھرے پڑے ہیں،اٹھانے میں مشکلات درپیش ہیں:سجادہ نشین مہدی شاہ

مزید : قومی