لعل شہباز قلندر ؒ مزار پر دھماکہ ، گورنر سندھ محمد زبیر کی شدید مذمت ، آئی جی پولیس سے رپورٹ طلب ،امدادی کارروائیاں تیز کرنے کی ہدایت

لعل شہباز قلندر ؒ مزار پر دھماکہ ، گورنر سندھ محمد زبیر کی شدید مذمت ، آئی جی ...
لعل شہباز قلندر ؒ مزار پر دھماکہ ، گورنر سندھ محمد زبیر کی شدید مذمت ، آئی جی پولیس سے رپورٹ طلب ،امدادی کارروائیاں تیز کرنے کی ہدایت

  

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)گورنر سندھ محمد زبیر نے لعل شہباز قلندرؒ کے مزار کے احاطہ میں ہونے والے بم دھماکہ میں متعدد افراد کے جاں بحق اور زخمی ہونے پر افسوس کا اظہار اور واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے آئی جی پولیس سے دہشت گردی کے خوفناک سانحے کی تفصیلی رپورٹ طلب کرلی ہے جبکہ ضلعی انتظامیہ اور ریسکیو اداروں کو امدادی کارروائیاں تیز کرکے زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کرنے کی بھی ہدایت کی ۔

لعل شہباز قلندر کامزار خون سے لال ، درگاہ پر قیامت صغریٰ کا منظر،خود کش حملے میں 40 سے زائد افراد شہید ،100 سے زائد زخمی

گورنر سندھ  محمد زبیر نے ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کرکے زخمیوں کو بہتر طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے ۔ گورنر محمد زبیر نے واقعہ میں جاں بحق افراد کی مغفرت درجات کی بلندی اور لواحقین کے لئے صبر جمیل کی دعا بھی کی۔ گورنر سندھ نے کہا کہ سندھ صوفیائے کرام کی د ھرتی ہے جہاں پر دہشت گردوں نے اپنے مذموم مقاصد کے حصول کے لئے پر امن زائرین کو نشانہ بنایا یہ حملہ پوری قوم پر حملہ کے مترادف ہے، حکومت عوام کے تعاون سے دہشت گردوں کا قلع قمع کرکے دکھ دے گی ۔ انہوں نے کہا کہ آج معصوم لوگوں کو بے دردی سے قتل کیا گیا میرا دل لواحقین کے ساتھ دھڑک رہا ہے بیرونی اشاروں پر حملہ آوروں نے ایک بار پھر آگ و خون کا کھیل دوبارہ شروع کردیا ہے لیکن حکومت پر عزم ہے کہ ان بچے کچے عناصر کو بھی کچل کر ہی رہے گی ۔انہوں نے کہا ہے کہ یہ ایک بزدلانہ حملہ ہے، جو پچھلے چند دن میں ہوئے حملوں کی کڑی ہے۔

مزید پڑھیں:آرمی چیف کا پاک فوج کو لعل شہباز قلندر دھماکے کے بعد فوری امدادی کارروائیوں کا حکم

مزید :

قومی -