لعل شہباز دھماکہ، کتنی شہادتوں کی تصدیق ہو چکی ؟ متضاد موقف جان کر آپ کا دل بھی خون کے آنسو رونے لگے گا

لعل شہباز دھماکہ، کتنی شہادتوں کی تصدیق ہو چکی ؟ متضاد موقف جان کر آپ کا دل ...
لعل شہباز دھماکہ، کتنی شہادتوں کی تصدیق ہو چکی ؟ متضاد موقف جان کر آپ کا دل بھی خون کے آنسو رونے لگے گا

  

سیہون شریف (ڈیلی پاکستان آن لائن) لعل شہباز قلندر کے مزار پر ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں متعدد افراد شہید ہو چکے ہیں، اس حوالے سے مصدقہ اعداد وشمار سامنے نہیں آ سکے تاہم مختلف ذمہ داران  کے بیانات دیکھ کر لگتا ہے کہ یہ پاکستان کی تاریخ کے افسوسناک ترین واقعات میں سے ایک تھا۔

ایس ایچ او سیہون شریف رسول بخش نے نجی ٹی وی ڈان نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لعل شہباز قلندر کے مزار پر ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں اب تک 100 سے زائد افراد شہید ہو چکے ہیں جبکہ شہادتوں کی تعداد میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے۔

خبر کی مکمل تفصیلات جانئے، لعل شہباز قلندر کامزار خون سے لال ، درگاہ پر قیامت صغریٰ کا منظر،خود کش حملے میں 50 سے زائد افراد شہید ،100 سے زائد زخمی

دوسری جانب ایک ریسکیو ورکر نے بتایا کہ دھماکے کے بعد کم از کم 65 افراد شہید ہوچکے ہیں جبکہ اس دھماکے کے نتیجے میں 500 سے 530 لوگ شدید زخمی ہیں۔

علاوہ ازیں درگاہ کے سجادہ نشین ولی محمد نے 45 شہادتوں کی تصدیق کی ہے جبکہ ایم ایس سول ہسپتال سیہون شریف نے 30 شہادتوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہاہے کہ زخمیوں کی تعداد 100 سے زائد ہے جن میں سے اکثر کی حالت تشویشناک ہے۔ایدھی سنٹر کے ترجمان نے بھی 40 شہادتوں کی تصدیق کردی ہے۔ وزیر صحت سندھ سکندر میندھرو کا کہنا ہے کہ لعل شہباز قلندر کے مزار پر ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں 30 سے 35 شہادتیں ہو چکی ہیں جبکہ 60 افراد زخمی ہیں۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -