درگاہ کے احاطے سےزخمیوں اور لاشوں کو باہر منتقل کر دیا گیا ،سیکیورٹی انتظامات رینجرز کے حوالے،سپیشل ہیلی کاپٹر اور سی ون تھرٹی بھی پہنچ گیا

درگاہ کے احاطے سےزخمیوں اور لاشوں کو باہر منتقل کر دیا گیا ،سیکیورٹی ...
درگاہ کے احاطے سےزخمیوں اور لاشوں کو باہر منتقل کر دیا گیا ،سیکیورٹی انتظامات رینجرز کے حوالے،سپیشل ہیلی کاپٹر اور سی ون تھرٹی بھی پہنچ گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)حضرت لعل شہباز قلندر کی درگاہ کے احاطے میں موجود زخمیوں اور لاشوں کو باہر منتقل کردیا گیا ہے،سیکیورٹی انتظامات رینجرز کے حوالے،رات کو اڑنے والا سپیشل ہیلی کاپٹر اور سی ون تھرٹی طیارہ بھی  سیہون پہنچ گیا ہے۔
جیو نیوز کے مطابق حضرت لعل شہباز قلندر کی درگاہ کے احاطے میں موجود زخمیوں اور لاشوں کو باہر منتقل کردیا گیا ہے اور مزار کے ارد گرد سیکیورٹی کے  تمام تر انتظامات رینجرز نے سنبھال لیے ہیں۔

لعل شہباز قلندر کامزار خون سے لال ، درگاہ پر قیامت صغریٰ کا منظر،خود کش حملے میں 50 سے زائد افراد شہید ،100 سے زائد زخمی

ذرائع کا کہنا ہے کو پاک فوج کا رات کو اڑنے والا سپیشل  ہیلی کاپٹر اور پاک فضائیہ کا سی ون تھرٹی  طیارہ  بھی جائے وقوعہ پر پہنچ گیا ہے جس کے ذریعے زخمیوں کو قریبی اضلاع کے ہسپتالوں میں منتقل کیا جارہا ہے۔دوسری طرف  کراچی میں نیو ی کے تمام ہسپتالوں میں بھی ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے،ہیلی کاپٹر کے ذریعے لائے جانے والے زخمیوں کو نیوی کے ہسپتالوں میں فوری طبی امداد دی جائے گی۔

مزید :

قومی -