قوم پر سکون رہے، پاک فوج قوم کے ساتھ کھڑی ہے: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ

قوم پر سکون رہے، پاک فوج قوم کے ساتھ کھڑی ہے: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ
قوم پر سکون رہے، پاک فوج قوم کے ساتھ کھڑی ہے: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ

  

راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے قوم سے پر سکون رہنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاک فوج دشمن قوتوں کو کامیاب نہیں ہونے دے گی۔

’’ قوم کے خون کے ایک ایک قطرے کا بدلہ لو، اور فوری لو‘‘آرمی چیف نے پاک فوج کو کھلی چھٹی دے دی

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے قوم کے نام اپنا پیغام جاری کیا ہے جس میں انہوں نے قوم سے پر سکون رہنے کی اپیل کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز دشمن قوتوں کو کسی قیمت پر کامیاب نہیں ہونے دیں گی، ہم اپنی قوم کے ساتھ کھڑے ہیں۔

لعل شہباز قلندر کامزار خون سے لال ، درگاہ پر قیامت صغریٰ کا منظر،خود کش حملے میں 50 سے زائد افراد شہید ،100 سے زائد زخمی

واضح رہے کہ اس سے پہلے پاک فوج کی جانب سے بیان جاری کیا گیا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ پاکستان میں دہشتگردانہ حملے دشمن قوتوں کے حکم پر کیے جا رہے ہیں۔ دہشتگرد افغانستان میں موجود اپنی کمین گاہوں سے نکل کر پاکستان میں کارروائیاں کر رہے ہیں۔ اب وقت آگیا ہے کہ ہم اپنا دفاع کریں اورر دشمن کو بھرپور جواب دیں۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -