ڈیر ہ اسماعیل خان میں نامعلوم افراد کا پولیس وین پر حملہ ، فائرنگ سے اے ایس آئی سمیت4اہلکار اور ایک شہری شہید

ڈیر ہ اسماعیل خان میں نامعلوم افراد کا پولیس وین پر حملہ ، فائرنگ سے اے ایس ...
ڈیر ہ اسماعیل خان میں نامعلوم افراد کا پولیس وین پر حملہ ، فائرنگ سے اے ایس آئی سمیت4اہلکار اور ایک شہری شہید

  

ڈی آئی خان(ڈیلی پاکستان آن لائن)ڈیر ہ اسماعیل خان میں پولیس وین پر  نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شہری اور  اے ایس آئی سمیت4پولیس اہلکار  شہید ہوگئے ہیں، نامعلوم حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب۔

نجی ٹی وی چینل ’’دنیا نیوز ‘‘کے مطابق سہون شریف میں لعل شہباز قلندر کے مزار پر ہونے والے خود کش حملے کے کچھ ہی دیر بعد  ڈیرہ اسماعیل خان میں بھی دہشت گردی کا ایک اور افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں  مشن روڈ پر  نامعلوم حملہ آوروں نے   پولیس وین پر اندھا دھند  فائرنگ  کر دی جس سےاے ایس آئی سمیت  4اہلکار اور ایک شہری زخمی ہو گئے ، شدید زخمیوں کو فوری طور پر  ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن مضروب افراد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہو گئے ۔شہید ہونیوالے افراد میں اے ایس آئی رحمت اللہ اور کانسٹیبل راشد شامل ہیں،ایک شہری بھی شہید ہوا ہے جس کی فضل کے نام سے شناخت ہوئی ہے،پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ حملہ آوروں کا ابھی تعین نہیں کیا جاسکا۔سیکیورٹی اداروں اور پولیس نے اس افسوسناک واقعہ کے بعد فوری طور پر پورے علاقے کی ناکہ بندی کرتے ہوئے سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے تاہم ابھی تک کسی مشکوک فرد کی گرفتاری کی کوئی اطلاع نہیں ہے ۔

لعل شہباز قلندر کامزار خون سے لال ، درگاہ پر قیامت صغریٰ کا منظر،خود کش حملے میں 72سے زائد افراد شہید ،250 سے زائد زخمی،کالعدم تنظیم داعش نے ذمہ داری قبول کر لی

مزید :

قومی -اہم خبریں -