عراقی دارلحکومت میں 72گھنٹوں کے دوران تیسرا بڑا دھماکہ ،48افراد جاں بحق ، درجنوں زخمی

عراقی دارلحکومت میں 72گھنٹوں کے دوران تیسرا بڑا دھماکہ ،48افراد جاں بحق ، ...
عراقی دارلحکومت میں 72گھنٹوں کے دوران تیسرا بڑا دھماکہ ،48افراد جاں بحق ، درجنوں زخمی

  

بغداد(ڈیلی پاکستان آن لائن)عراق کے دارلحکومت بغداد میں 72گھنٹوں کے دوران  تیسرا بڑا دھماکہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں 48افراد جاں بحق جبکہ درجنوں افراد زخمی ہوئے ہیں۔

عرب میڈیا کے مطابق بغداد شہر کے جنوبی حصے بایہ میں  دھماکہ خیز مواد سےبھری نئی گاڑی سے  ایک شور روم پر   زور دار دھماکہ  کیا گیا ، ،دیکھتے ہی دیکھتے ارد گرد موجود افراد چیتھڑوں میں تبدیل ہوگئے، دھماکے میں 48 افراد ہلاک جبکہ درجنوں زخمی ہو گئے ،دھماکہے کے بعد ہر طرف افرا تفری کا عالم تھا ،واضح رہے کہ اس علاقے میں شیعہ آبادی کی اکثریت ہے۔

لعل شہباز قلندر کامزار خون سے لال ، درگاہ پر قیامت صغریٰ کا منظر،خود کش حملے میں 72سے زائد افراد شہید ،250 سے زائد زخمی،کالعدم تنظیم داعش نے ذمہ داری قبول کر لی

ایک روز قبل ہونے والے دھماکے میں18افراد جان کی بازی ہار گئے تھے جس کی ذمہ داری داعش نے قبول کی تھی،چند دنوں کے دوران  بغداد میں متعدد خود کش دھماکے ہوچکے ہیں،پورے عراق میں خودکش دھماکوں کی ایک لہر دیکھنے میں آئی ہے۔

یاد رہے 4ماہ قبل عراقی فوج نے داعش سے تعلق رکھنے والے سنی گروپوں کے خلاف آپریشن شروع کیا تھا جس میں دہشتگردوں کے متعدد ٹھکانے تباہ کیے گئے تھے۔

مزید : بین الاقوامی