سیکیورٹی خدشات ،پاک سرزمین پارٹی کا ملتان جلسہ اور مرکزی قیادت کا دورہ منسوخ، لعل شہباز قلندر کے مزار پر دھماکے کی شدید مذمت

سیکیورٹی خدشات ،پاک سرزمین پارٹی کا ملتان جلسہ اور مرکزی قیادت کا دورہ ...
سیکیورٹی خدشات ،پاک سرزمین پارٹی کا ملتان جلسہ اور مرکزی قیادت کا دورہ منسوخ، لعل شہباز قلندر کے مزار پر دھماکے کی شدید مذمت

  


کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)ملک کی موجودہ صورتحال اور سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر پاک سرزمین پارٹی نے ملتان جلسہ اور مرکزی قیادت کا جنوبی پنجاب کا دورہ ملتوی کردیا،پی ایس پی قائد مصطفی کمال اور انیس قائم خوانی نے 19فروری کو ملتان میں ورکرزکنونشن سے خطاب کرنا تھا ۔

مزید پڑھیں:لعل شہباز قلندر کامزار خون سے لال ، درگاہ پر قیامت صغریٰ کا منظر،خود کش حملے میں 72سے زائد افراد شہید ،250 سے زائد زخمی،کالعدم تنظیم داعش نے ذمہ داری قبول کر لی

پاک سرزمین پارٹی کے مرکزی وائس چئیرمین افتخاراکبررندھاوا اور زونل انچارج جنوبی پنجاب کرامت علی شیخ کا کہنا ہے کہ ملک کی موجودہ صورتحال اور سکیورٹی خدشات کے پیش نظر قائدین کا دورہ ملتان ملتوی کیا گیا ہے ،نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔دوسری طرف  پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ  مصطفی کمال ، انیس قائم خوانی، افتخار اکبررندھاوا اور کرامت علی شیخ سمیت دیگر نے درگاہ حضرت لعل شہبازقلندر پر  خود کش دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مٹھی بھردہشت گرداس طرح کی بزدلانہ کاروائیوں سے پاکستانی قوم کے حوصلے پست نہیں کرسکتے ،دہشت گردوں کیخلاف جنگ میں پوری قوم پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

مزید پڑھیں:ملک میں دہشت گردی کی نئی لہر، 5 روز کے دوران 8 حملے، 100 سے زائد افراد شہید ،سینکڑوں زخمی ،سیکیورٹی اداروں نے جارحانہ حکمت عملی تیار کر لی

مزید : کراچی