سیہون شریف خود کش حملہ،پاک افغان باڈر تاحکم ثانی بند کر دیا گیا

سیہون شریف خود کش حملہ،پاک افغان باڈر تاحکم ثانی بند کر دیا گیا
سیہون شریف خود کش حملہ،پاک افغان باڈر تاحکم ثانی بند کر دیا گیا

  


لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)سیہون شریف میں لعل شہباز قلندر کے مزار پر دھماکے کے بعد  پاک افغان بارڈر تاحکم ثانی بند کر دیاگیاہے۔

مزید پڑھیں:لعل شہباز قلندر کامزار خون سے لال ، درگاہ پر قیامت صغریٰ کا منظر،خود کش حملے میں 72سے زائد افراد شہید ،250 سے زائد زخمی،کالعدم تنظیم داعش نے ذمہ داری قبول کر لی

تفصیلات کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل عاصم غفور کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیاہے کہ سیکیورٹی وجوہات کی بنا پرطور خم بارڈر کو غیر تاحکم ثانی بند کیا گیاہے، پیدل اور ہر قسم کا داخلہ بھی بند کر دیا گیاہے۔

واضح رہے کہ آرمی چیف نے سیہون شریف میں لال شہباز قلندر کے مزار پر ہونے والے خود کش دھماکے کے بعد   پیغام جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ قوم کے خون کے ہر قطرے کا بدلہ لیں گے، اور یہ بدلہ فوری طور پر لیں گے،پاک فوج دہشتگردوں کے خلاف بھرپور کارروائی کرے گی اور کسی سے نرمی نہیں برتی جائے گی۔

مزید : قومی /اہم خبریں