پی ٹی سی ایل کیICFLIX کے ساتھ شراکت داری

پی ٹی سی ایل کیICFLIX کے ساتھ شراکت داری

کراچی (پ ر) مشرقِ وسطیٰ اور شمالی افریقہ کی معروف انٹرنیٹ اسٹریمنگ سروس ICFLIX پاکستان میں اپنی پوزیشن اور مضبوط کررہی ہے، اور ملک کی سب سے بڑی انفارمیشن ٹیکنالوجی اور انٹرٹینمنٹ سروس کی فراہم کنندہ پی ٹی سی ایل سے اپنی پارٹنر شپ کو مزید آگے بڑھا رہی ہے۔پی ٹی سی ایل کے صارفین اب ICFLIX کا اعلیٰ معیار کا انٹرٹینمنٹ تفریح اب پی ٹی سی ایل اسمارٹ ٹی وی پر دیکھ سکیں گے۔ICFLIX کی لائبریری کا مکمل مواد پی ٹی سی ایل اسمارٹ ٹی وی ایپلیکیشن پر مطالبے پر دستیاب ہوگا جس کی 149 روپے فی مہینہ کی معمولی فیس ہے۔چیف کمرشل آفیسر ICFLIX ، Amine Lalami نے کہا :’’ہم پی ٹی سی ایل کے ساتھ اپنی شراکت داری مزید مستحکم کررہے ہیں ، اور پاکستانی صارفین کو اعلیٰ معیار کی فلمیں اور ٹی وی شوز فراہم کریں گے۔‘‘پی ٹی سی ایل اعلیٰ معیار کا اسمارٹ ٹی وی ناظرین کو پیش کرتی ہے جو پاکستان کے 150 بڑے شہروں میں دستیاب ہے۔ICFLIX پی ٹی سی ایل اسمارٹ ٹی وی کے ذریعے پاکستان میں متعارف کرائی جانے والی پہلی IPTV سروس ہے۔ گزشتہ کئی برسوں سے پی ٹی سی ایل صارفین کو ، 100 سے زائد لائیو ٹی وی چینلز کے ساتھ ساتھ فلموں، ٹی وی شوزاور بچوں کے پروگراموں پر مشتمل بڑی لائبریری کا موادسیٹ اپ باکسزاور اینڈرائیڈ اور iOS ایپلیکیشن کے ذریعے دکھا رہی ہے۔ پی ٹی سی ایل کی اسمارٹ ٹی وی موبائل ایپلیکیشن ’بیسٹ موبائل ایپلیکیشن (میڈیا، فلم، ٹی وی یا ویڈیو) ‘ کی کیٹگری میںGSMA گلوبل موبائل ایوارڈ (GLOMO) 2016ء کے لئے نامزد ہوچکی ہے۔اس پارٹنر شپ کے تحت ، پی ٹی سی ایل اپنے صارفین کے لئے اعلیٰ معیار کا مواد اور گھریلو تفریح لارہی ہے۔پی ٹی سی ایل کے چیف کمرشل آفیسر، عدنان شاہد نے کہا :’’ہم ICFLIX کے ساتھ شراکت داری پر بہت پُرجوش ہیں۔ ڈیجیٹل انٹرٹینمنٹ پی ٹی سی ایل کی کلیدی ترجیح ہے اور ICFLIX کے ساتھ ہماری شراکت اس سمت میں ایک اور قدم ہے۔ہم پاکستان میں اپنے صارفین کو عالمی معیار کا مواد پیش کر نے کے لئے ICFLIX کے ساتھ کام کریں گے۔‘‘

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر