پی ٹی سی ایل کا کلاؤڈ سلوشنزپورٹ فولیوکو بڑھانے کیلئے مائیکروسافٹ کے ساتھ معاہدہ

پی ٹی سی ایل کا کلاؤڈ سلوشنزپورٹ فولیوکو بڑھانے کیلئے مائیکروسافٹ کے ساتھ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (پ ر)پاکستان ٹیلی کمیونیکشن کمپنی لمیٹڈ (پی ٹی سی ایل) نے مائیکروسافٹ کے ساتھ اپنے کلاؤڈ سروسز پورٹ فولیو کو بڑھانے کے لیے کلاؤڈ سلوشن پروائیڈر(سی ایس پی) اور سروس پروائیڈرز لائسنس ایگریمنٹ (ایس پی ایل اے)معاہدہ کرکے ایک اور سنگِ میل حاصل کرلیاہے۔ جس میں چیف ڈیجیٹل سروسز آفیسر ، پی ٹی سی ایل ،عادل رشید ، کنٹری مینیجر،مائیکروسافٹ پاکستان،عابد زیدی نے معاہدے پر دستخط کیے۔اس موقع پرپریزیڈنٹ اور سی ای او ، پی ٹی سی ایل ، ڈاکٹر ڈینیل رٹز، ریجنل جنرل مینجر،مائیکروسافٹ، نارتھ افریقہ ،ایسٹ میڈی ٹرین اینڈ پاکستان، لیٰلی سرحان اور دونوں کمپنیوں کے اعلیٰ افسران بھی موجود تھے۔پاکستان میں ڈیجیٹل ٹرانسفرمیشن کی دوڑ میں ،پی ٹی سی ایل نے ون ونڈوسلوشن کی طرف قدم بڑھایا ہے ۔ مواصلاتی نظام کی خدمات فراہم کرنے کے لیے مقامی مارکیٹ میں آئی ٹی کی ضروریات کے لئے کاروباری پارٹنر بننے کی ضرورت ہے۔اداروں کو سہولت فراہم کرنے کے لئے،پی ٹی سی ایل اس بات کو سمجھتا ہے کہ ہر کاروبار کی نوعیت ایک دوسرے سے مختلف ہوتی ہے۔لہٰذا وہ ان کاروباری ضروریات کو مدِنظر رکھتے ہوئے متعلقہ کلاوئڈسروسزفراہم کرتا ہے۔جس سے صا رفین کو اپنا انفرادی کاروبار بڑھانے میں مددملتی ہے۔ مائیکروسافٹ کلاؤڈسلوشن پروائیڈرپروگرام کے ذریعے پی ٹی سی ایل پاکستان میں مائیکروسافٹ آفس 365، ایزور،ڈ اینیمک365، انٹرپرائز موبلٹی سویٹ، پاور بی آئی، ونڈوز اور دیگرضروری ویلیو ایڈڈسروسز،فراہم کریگا۔ مائیکروسافٹ سروس پروائیڈر لائسنسنگ ایگریمنٹ (ایس پی ایل اے) کے تحت پی ٹی سی ایل اپنے کلاؤڈ پلیٹ فارم سے مائیکروسافٹ کی اپ ڈیٹ سروس پورٹ فولیو صارفین کو فراہم کرسکے گا۔پریزیڈنٹ اور سی ای او، پی ٹی سی ایل ، ڈاکٹر ڈینیل رٹزنے اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا"پی ٹی سی ایل کا مائیکرو سافٹ کے ساتھ ڈیجیٹل سلوشن میں تعاون بڑھانے کے لیے معاہدہ ہماری کوششوں میں ایک اہم پیش رفت ہے ،لہذا ہمارے کاروباری اور ایس ایم ای صارفین کو بہترین کلاؤڈ سلوشنزسروسز میسرآئے گی۔ہمیں یقین ہے کہ ہمارا یہ اقدام پاکستان کے آئی سی ٹی سیکٹر میں ایک انقلاب برپا کرے گا"۔مائیکروسافٹ کی ریجنل جنرل مینیجر لیلٰی سرحان نے اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا، "مائیکروسافٹ کا مشن ہر انسان اورادارے کو زیادہ بااختیار بنانا ہے، اور آج کا یہ معاہدہ پاکستان میں اس سفر پر ایک اہم سنگ میل ہے. کلاؤڈسلوشن پروائیڈر (سی ایس پی) اور مائیکروسافٹ سروس پروائیڈر (ایس پی ایل اے) شراکت داری کے ساتھ، ہمارے صارفین کو اب ون ونڈو سے سب کچھ حاصل ہوسکے گا۔ جو پی ٹی سی ایل کو ایک ون ونڈوسلوشن فراہم کنندہ بناتا ہے، جس کا مقصد صارفین کے لیے سہولت پیدا کرنا ہے اور یہی صارفین کی آج کی ضرورت ہے. "مائیکرو سافٹ سے شراکت داری سے پی ٹی سی ایل کے انٹر پرائز اور ایس ایم ای صارفین کو نئی ڈیجیٹل سروسز کے مواقع فراہم ہوں گے۔ جو کہ پی ٹی سی ایل کو ہر لحاظ سے ایک مکمل کاروباری شراکت دار بناتا ہے۔اس کے صارفین اپنے ہی لیے بنائی گئی آئی ٹی سروسزایک مخصوص اور شیئرڈ ہوسٹنگ اینوائرمنٹ کے ذریعے فراہمی سے استفادہ حاصل کرسکے گے۔ مزید برآں اس کے علاوہ صارفین کوجدید مائیکروسافٹ پلیٹ فارم استعمال کرنے کا موقع میسر ہو گا۔