حروں کے روحانی پیشوا پیرپگاڑا کی عمر کوٹ پریس کلب میں سالگرہ تقریب

حروں کے روحانی پیشوا پیرپگاڑا کی عمر کوٹ پریس کلب میں سالگرہ تقریب
حروں کے روحانی پیشوا پیرپگاڑا کی عمر کوٹ پریس کلب میں سالگرہ تقریب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

عمرکوٹ (نمائندہ پاکستان )حروں کے روحانی پیشوا پیرصاحب پگارا کی باسٹھ "62"سالگرہ کی پروقار تقریب پریس کلب عمرکوٹ میں سول سوسائٹی اور حر جماعت کی طرف سے منائی گئی تقریب سے  فقیر اسلم مہر   حافظ مہران  وغیرہ   نے   کہا پیر صاحب پگارا  کی  اپنی ایک   منفرد شخصیت ہے  ،تقریب   میں بڑی تعداد میں سماجی مذہبی شہری اور حر جماعت کے لوگوں نے شرکت کی ۔

تفصیلات کے مطابق آج پریس کلب عمرکوٹ میں سول سوسائٹی اور حر جماعت کی جانب سے پیرصاحب پگارا کی باسٹھ ویں سالگرہ کی تقریب انتہائی شاندار طور پر منائی گئی اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے فقیر اسلم مہر حافظ مہران سماجی  رہنما صحافی الیاس  تھری رسول بخش رحمدانی وغیرہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پیر صاحب پگارا کی  قیادت  اور   بصیرت تدبیر کے باعث حر مجاہد ملک کی ترقی خوشحالی میں اپنا اھم کردار ادا کر رہے ہیں۔

تقریب سے پریس کلب کے صدر عمر سومرو  سینئر صحافی حاجی گل حسن آریسر  کالم نویس سردار بھیو مولانا شاہ محمد کورائی وغیرہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حضرت پیر صاحب پگارا نے اپنی اور مریدین کو آپس میں پیار محبت اخوت اور اپنے اڑوس پڑوس کا خصوصی خیال رکھنے کا درس دیا پیر صاحب پگارا خاندان کی دینی خدمات بھی کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہے مقررین نے کہا کہ پیر صاحب پگارا کی حرفورس نے ملک کی حفاظت کےلیے ھمیشہ قربانیاں دی ہے اور آج بھی لاکھوں حر مجاہد پیر صاحب کے ایک حکم پر پاکستان کی سلامتی بقاء کے لیے اپنا تن من دھن قربان کرنے کے لیے تیار ہے "1965"کی پاک بھارت جنگ کے دوران بھرپور طور پر وطن کے دفاع میں اپنا کردار ادا کیا۔

رہنماؤں نےکہا پاکستان اس وقت نازک دور سے گذر رہا ہے ھمیں آپس کے اختلافات بھلا کر قومی یکجہتی کاثبوت دینا ہوگا تقریب سے اسلم مہر نور محمد قادری نےبھی خطاب کیا اور آخر  میں پیر صاحب کی سالگرہ کا خصوصی کیک بھی کاٹا گیا اور پاکستان کی سلامتی پیرصاحب پگارا کی عمردرازی صحت کے حوالے سے خصوصی دعا بھی مانگی گئی لنگر بھی تقسیم کیا گیا ۔