پاک فوج کے جوانوں کا اگلے مورچوں میں ایسا ڈانس کہ جسے دیکھ کر ان کا دشمن توجل اٹھے گا اور ہر پاکستانی خوشی سے تالیاں بجانے پر مجبور ہوجائے گا
لاہور(ایس چودھری )افواج عالم میں پاکستان کی فوج کے جوانوں کی زندہ دلی محاذ جنگ پر بھی دیکھنے میں آتی رہی ہے۔امن کے دنوں میں تو یہ بہادراپنے روزمرہ فرائض کے ساتھ ساتھ تفریح طبع کے لئے گانے بھی گاتے ہیں اور روایتی رقص بھی کرتے ہیں ۔اس دوران ان کا جوش دیدنی ہوتا ہے۔علاقائی رقص میں پاک فوج کے جوان اور افسربڑی مہارت کا ثبوت دیتے اور اپنی ملکی ثقافت و روایات کو پورے جوش سے قائم رکھتے ہیں۔بارہا ایسے مناظر دیکھنے کو ملتے ہیں کہ سیاچین کے برفیلے محاذ سے صحراوں اور میدانوں میں جہاں بھی پاک فوج کے جوان مشقوں میں موجود ہوتے ہیں وہ دشمن کے سینے پر مونگ دلنے کے ساتھ ساتھ بے خوفی سے خوشیاں بھی مناتے ہیں۔ وہ اپنے ساتھیوں کے ساتھ ڈھول کی تھاپ پر رقص کرکے ثابت کردیتے ہیں کہ رزم حق و باطل میں فولاد ثابت ہونے والے یہ شیر دل جوان حلقہ یاراں میں ریشم کی طرح نرم ہوجاتے اور دلوں کو مسرور کرتے ہیں۔ان دنوں ایک ایسی وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پاک فوج کے جوان قبائلی علاقوں میں ڈیوٹی کے دوران اپنا اسلحہ ایک کرسی پر رکھ کر اسکے گرد ڈھول پر قبائلیوں کا مخصوص روایتی رقص پیش کررہے ہیں۔ آپ بھی یہ وڈیو دیکھیں ۔
ویڈیو دیکھیں: