عمرہ اور حج پر سعودی عرب جانے کی خواہش رکھنے والے پاکستانیوں کے لئے انتہائی تشویشناک خبر آگئی، خرچہ بہت بڑھ گیا کیونکہ۔۔۔

عمرہ اور حج پر سعودی عرب جانے کی خواہش رکھنے والے پاکستانیوں کے لئے انتہائی ...
عمرہ اور حج پر سعودی عرب جانے کی خواہش رکھنے والے پاکستانیوں کے لئے انتہائی تشویشناک خبر آگئی، خرچہ بہت بڑھ گیا کیونکہ۔۔۔

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

جدہ(مانیٹرنگ ڈیسک) حج و عمرہ پر سعودی عرب جانے کی خواہش رکھنے والوں کے لیے تشویشناک خبر آ گئی ہے کہ اب ان کے خرچ میں مزید اضافہ کر دیا گیا ہے۔ سعودی گزٹ کی رپورٹ کے مطابق یہ اضافہ سعودی عرب میں رہائش کی مد میں کیا گیا ہے۔ سعودی حکومت نے حال ہی میں ویلیوایڈڈ ٹیکس لاگو کیا ہے جس سے ہوٹلوں میں کمروں کے نرخ بھی بڑھ گئے ہیں۔سعودی ہوٹل انڈسٹری کے ذرائع کا کہنا تھا کہ ’’اب حج و عمرہ کے لیے آنے والوں کو ہوٹل روم کے اخراجات کی مد میں 25سے 30فیصد اضافی خرچ برداشت کرنا پڑے گا۔
رپورٹ کے مطابق یہ اضافہ محض ہوٹل کے کمروں تک ہی محدود نہیں بلکہ ہوٹل میں ملنے والے کھانے اور مشروبات وغیرہ پر بھی ہو گا۔ سعودی منسٹری آف میونسپل اینڈ رورل افیئرز نے ہوٹلوں کے ہر ایک کمرے پر 5فیصد فلیٹ لیوی بھی لاگو کر دی ہے۔تھری سٹار اور اس سے کم درجہ ہوٹلوں میں لیوی کی شرح 2.5فیصد ہو گی۔اس پر 5فیصد ویلیو ایڈڈ ٹیکس عائد کیا جائے گا۔