ٹی وی کی طرح سلور سکرین پر بھی مختلف کردار کرنا اولین ترجیح ہے:ماورا حسین

ٹی وی کی طرح سلور سکرین پر بھی مختلف کردار کرنا اولین ترجیح ہے:ماورا حسین
ٹی وی کی طرح سلور سکرین پر بھی مختلف کردار کرنا اولین ترجیح ہے:ماورا حسین

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (یو این پی )اداکارہ وماڈل ماورا حسین نے کہا ہے کہ ٹی وی کی طرح سلورسکرین پر بھی مختلف کردار کرنا ہی میری اولین ترجیح ہے۔
فصیالت کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ماورا حسین کا کہناتھا کہ پاکستان میں اب اچھی اورمعیاری فلمیں بننے لگی ہیں اسی لیے فیشن اور ٹی وی کے نامور سٹارز بھی کام کر رہے ہیں ۔ ماضی میں بننے والی فلموں میں روایتی ہیرو اور ہیروئن کے مخصوص کردار ہی ہوا کرتے تھے جس میں ہیروئن کا کردار چند گانوں اور ہیرو کو منانے تک محدود ہوا کرتا تھا ، مگر اب ایسا نہیں ہے۔اداکارہ نے کہا کہ اس وقت کامیڈی ، میوزیکل ، رومانٹک ، ایکشن اور تھرل سمیت ہر مزاج کی فلمیں بن رہی ہیں اسی لیے میرے گھر والوں نے بھی فلم میں کام کرنے کی اجازت دیدی تھی ۔

لائیو ٹی وی دیکھنے کے لئے اس لنک پر کلک کریں

مزید :

تفریح -