ویرات کوہلی نے ون ڈے کرکٹ میں انتہائی بڑا ریکارڈ بنا ڈالا کیا کارنامہ سرانجام دیا ہے؟جان کر آپ بھی حیران رہ جائیں گے
جوہانسبرگ (ڈیلی پاکستان آن لائن )بھارت نے ون ڈے سیریز میں جنوبی افریقہ کو 5-1 سے شکست دیدی ہے اور واضح کامیابی حاصل کی ہے تاہم ویرات کوہلی نے جنوبی افریقہ کے خلاف سریز میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا عالمی ریکارڈ اپنے نام کر لیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق بھارتی کپتان ویرات کوہلی نے چھ میچوں کی سریز میں 558رنز بنائے اور اب تک کسی بھی سریز میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے دنیا کے واحد کھلاڑی بن گئے ہیں ۔ویرات کوہلی نے یہ رنز 186 کی اوسط سے بنائے ہیں جبکہ اس سے قبل سیریز میں سب سے زیادہ سکور بنانے کا اعزاز بھی بھارتی کھلاڑی کے پاس ہی تھا ۔اسے قبل روہت شرما نے 2013-14 میں آسٹریلیا کے خلاف سیریز میں 122.75 کی اوسط سے 491رنز بنائے تھے جبکہ اس فہرست میں تیسرا نمبر آسٹریلوی’ بیلے‘ کا ہے جنہوں نے 2013-14 کی ہی سیریز میں بھارت کے خلاف 95 کی اوسط سے 478 رنز بنائے تھے ۔