کیمیائی اسلحے کے اثرات اسرائیل پہنچے پر سخت ردعمل اختیار کیا جائے گا

کیمیائی اسلحے کے اثرات اسرائیل پہنچے پر سخت ردعمل اختیار کیا جائے گا
کیمیائی اسلحے کے اثرات اسرائیل پہنچے پر سخت ردعمل اختیار کیا جائے گا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

مقبوضہ بیت القدس(آن لائن)اسرائیل کی حکومت نے کہا ہے کہ کیمیائی حملے اسرائیل تک پہنچنے کی صورت میں ہم اس کا ممکنہ سخت ترین شکل میں جواب دے گے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق اسرائیلی وزارت خارجہ نے 15 ممالک کے سفارت خانوں کو مطلع کرتے ہوئے کہا کہ دمشق انتظامیہ کے اسرائیل کی سرحدوں کے قریب کیمیائی اسلحہ استعمال کرنے اور اس اسلحے کے اثرات اسرائیلی زمین تک پہنچنے کے موضوع پر ہمیں تشویش کا سامنا ہے۔واضح رہے کہ اسرائیلی فوج نے گذشتہ ہفتے کے اختتام پر شام سے اڑنے والے ایرانی ڈرون کو اسرائیل کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرنے پر گرانے کا اعلان کیا تھا اور اس کے جواب میں شام میں ایران کے اہداف پر فضائی حملہ کیا تھا۔

لائیو ٹی وی دیکھنے کے لئے اس لنک پر کلک کریں