افغانستان نے زمبابوے کو چوتھے ایک روزہ میچ میں10وکٹوں سے شکست دے دی
شارجہ(ڈیلی پاکستان آن لائن)افغانستان نے زمبابوے کو پانچ میچز کی سیریزکے چوتھے میچ میں 10وکٹوں سے شکست دیتے ہوئے سیریز میں 3-1کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی ۔
شارجہ میں کھیلے جانے والے میچ میں زمبابوے نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو بالکل غلط ثابت ہوا،پوری ٹیم 38اوورز میں 134کے مجموعے پر ہی آﺅٹ گئی ،ان کی اننگ میں کریگ اروائین54برینڈین ٹیلر30اور ریان برول کے 10رنز نمایاں رہے باقی ماندہ کھلاڑی ڈبل فگر میں بھی شامل نہیں ہوسکے۔
زمبابوے کی بیٹنگ لائن کی تباہی مجیب الرحمان نے مچائی جہنوں نے 10اوورز میں50رنز کے عوض5وکٹیں حاصل کی اس کے علاوہ محمد نبی اور راشد خان نے2,2اورشراف الدین اشرف نے ایک وکٹ حاصل کی۔
135رنز کے ہدف میں افغانستان نے مقررہ ہدف پر اعتماد طریقے سے بغیر کسی نقصان کے21.1اوورز میں ہی حاصل کر لیا ،ان کی اننگ میں معظم شہزاد نے 75اوراحسان اللہ نے 51ناقابل شکست رنز بنائے۔
میچ میں بہترین کارکردگی دکھانے پر مجیب الرحمان کو مین آف دا میچ کا ایوارڈ دیا گیا ۔
پانچ ایک روزہ میچز کی سیریز کا آخری میچ19فروری کو شارجہ میں کھیلا جائے گا ،جبکہ آج کی فتح کے ساتھ افغانستان نے یہ سیریز 3-1سے اپنے نام کرنے میں بھی کامیاب رہا۔