فیصل آباد میں سیلفی کا شوق نوجوان کی جان لے گیا
فیصل آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)منصور آباد میں نوجوان کی سیلفی لیتے ہوئے گولی چل گئی جس سے سامنے کھڑا شخص جاں بحق ہو گیا۔
تفصیلات کے مطابق فیصل آباد کے علاقے منصور آباد میں علی رضا نامی نوجوان پسٹل کے ساتھ سیلفی لے رہا تھا کہ اچانک گولی چل گئی جو سامنے کھڑے اویس کے سینے میں جا لگی اور وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا جبکہ ملزم علی رضا موقع سے فرار ہو گیا۔تاہم پولیس نے لاش کو قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کر نے کے بعد ملزم کی تلاش شروع کر دی ہے۔