سابق قومی کرکٹرشعیب اختر پاکستان کرکٹ بورڈ کے برانڈ ایمبیسڈر مقرر
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کے مایہ ناز سابق فاسٹ باولر شعیب اختر کو ان کی محنت کا صلہ مل گیاہے ، پاکستان کرکٹ بورڈمیں انتہائی اہم ترین عہدہ دے دیا گیاہے ۔تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین نجم سیٹھی نے کرکٹ شائقین کو ٹویٹر پر خوشخبر ی سناتے ہوئے کہا کہ ”شعیب اختر کو پاکستان کرکٹ بورڈ کا برانڈ ایمبیسڈر اور میرامشیر تعینات کر دیا گیاہے ‘ ‘۔
واضح رہے کہ شعیب اختر پوری دنیا میں تیز ترین باولر کے اعزاز سے شہرت رکھتے ہیں اور وہ46 ٹیسٹ اور 163 ون ڈے کھیلنے کا اعزاز بھی رکھتے ہیں ۔