امریکی صدر ٹرمپ نے ہماری کاوشوں کو سراہا ، آج پوری دنیا ہمارے نقطہ نظر کی حمایت اور تائید کر رہی ہے:شاہ محمود قریشی

امریکی صدر ٹرمپ نے ہماری کاوشوں کو سراہا ، آج پوری دنیا ہمارے نقطہ نظر کی ...
امریکی صدر ٹرمپ نے ہماری کاوشوں کو سراہا ، آج پوری دنیا ہمارے نقطہ نظر کی حمایت اور تائید کر رہی ہے:شاہ محمود قریشی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

میونخ(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان افغان طالبان کو مذاکرات کی میز پر لایا، امریکی صدر ٹرمپ نے ہماری کاوشوں کو سراہا ہے، آج پوری دنیا ہمارے نقطہ نظر کی حمایت اور تائید کر رہی ہے ۔

میونخ میں عالمی سیکیورٹی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خارجہ  شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان کا ہمیشہ موقف رہا ہے کہ افغانستان کے مسئلے کا حل مذاکرات سے نکالا جائے ،خوشی ہے کہ ہماری بات تسلیم کی گئی ،ہم مذاکرات کے مرحلے میں داخل ہو چکے ہیں، افغانستان میں امن پاکستان کے وسیع ترمفاد میں ہے۔انہوں نے کہا کہ  افغانستان اور امریکہ کے دوستوں کی ہم سے توقعات تھیں اور وہ یہ کہ پاکستان افغان طالبان کو مذاکرات کی میز پر لائے،ہم ان توقعات پر پورا اترے اور طالبان کو مذاکرات کی میز پر لائے، ابھی بہت سا کام باقی ہے لیکن پیش رفت ہو رہی ہے ۔وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ   زلمے خلیل زاد اور صدر ٹرمپ نے ہماری کاوشوں کو تسلیم کیا ،ہم مذاکرات کی کامیابی کے حوالے سے پر امید ہیں ، آج دنیا ہمارے نقطہ نظر کی حمایت اور تائید کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان ہمیشہ سے افغان امن کے لئے طالبان سےمذاکرات کا حامی ہے، افغان امن پورے خطے کی تعمیر و ترقی کے لئے ناگزیر ہے، پاکستان نے افغان امن عمل میں حتی المقدورکردار ادا کیا اور کرتا رہے گا، افغانستان میں امن کے لئے پاکستان کے مؤقف کو تقویت مل رہی ہے۔اس سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہبھارت کو پاکستان پربلا جواز الزامات سے اجتناب کرنا چاہیے،ہم پہلے دن سے بھارت سمیت ہمسایہ ممالک سے بہتر تعلقات چاہتے ہیں،وزیر اعظم عمران خان کا بیان ریکارڈ پر موجود ہے، بھارت کوبھی الزامات سےاجتناب کرنا چاہیے۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -