ستاروں کی روشنی میں آپ کیلئے آج (ہفتہ) کا دن کیسا رہے گا؟

ستاروں کی روشنی میں آپ کیلئے آج (ہفتہ) کا دن کیسا رہے گا؟
ستاروں کی روشنی میں آپ کیلئے آج (ہفتہ) کا دن کیسا رہے گا؟

  



حمل

16فروری ہفتہ۔ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے اپنے کیرئیر‘ مستقبل کو آگے بڑھائیں‘ اپنے درخشاں مستقبل کے لئے اہم فیصلے کر سکیں گے۔ غیر اخلاقی یا غیر قانونی سلسلوں میں ملوث ہونے سے اجتناب کریں۔

ثور

16فروری ہفتہ۔ اہم امور میں کامیابی کا امکان ہے۔ دور دراز سے قریبی مہمانوں کی آمد متوقع ہے۔ شاپنگ کا پروگرام بن سکتا ہے۔مشترکہ طور پر سرمایہ کاری سے فوائد حاصل کر کے اپنے مسائل کو حل کر سکیں گے۔

جوزا

16فروری ہفتہ۔ دوستوں کے ساتھ سیر و تفریح کاپروگرام بنا سکیں گے۔ جائیداد کی خرید و فروخت کرتے وقت قانونی پہلوﺅں کا باریک بینی سے جائزہ لیںتاکہ دھوکہ دہی سے بچا جا سکے۔ صحت متاثر ہو سکتی ہے۔

سرطان

16فروری ہفتہ۔ کاروباری لین دین فائدہ مند ہوگا۔ اپنی صحت جسمانی کے سلسلے میں احتیاط برتیں شریک حیات کا تعاون حاصل رہے گا۔ بے روزگار افراد کو روزگار کے مواقع ملیں گے۔ خریداری کا موقع ملے گا۔

اسد

16فروری ہفتہ۔ اِس دن کوئی نیا کام یا اہم کام ہر گز نہ کریں ورنہ نقصان عظیم کا اندیشہ ہے۔ بیرون ملک سفر میں رکاوٹیں پیش آسکتی ہیں۔ کسی اہم تقریب میں شرکت کے مواقع ملیں گے۔ کام میں زیادتی کا رجحان رہیگا۔

سنبلہ

16فروری ہفتہ۔ سماجی تقریبات میں شرکت کے مواقع ملیں گے۔ رومانس میں کامیابی کا امکان ہے۔ گھریلو امورآپ خود اعتمادی سے طے کر سکیں گے۔ نجی اور کاروباری امور میں آپ کی دلچسپی بڑھے گی۔

میزان

16فروری ہفتہ۔ دوستوں کے تعاون اور مشورہ سے جو کام کریں گے اس میں فائدہ ہوگا۔ روپے پیسے کے لین دین میں محتاط رہیں۔ قانونی اور تعلیمی امور کے سلسلے میں سفر پیش آسکتا ہے۔ سرمایہ کاری منافع بخش رہیگی۔

عقرب

16فروری ہفتہ۔ گھریلو آرائش و تزئین میں دلچسپی لیں سکیں گے۔ عزیز و اقارب کے ہاں کسی تقریب میں شرکت بھی کر سکیں گے۔ گھر میں بھی مہمانوں کی آمد و رفت رہے گی۔ ڈرائیونگ کرتے وقت نہایت احتیاط برتیں۔

قوس

16فروری ہفتہ۔ بدلتے حالات کا اس کی ضد میں مقابلہ نہ کریں کچھ کام قانون قدرت کے تحت بھی انجام پاتے ہیں۔ ان قوانین کا احترام کریں قدرت اب آپ پر مہربان ہو رہی ہے۔صحت متاثر ہو سکتی ہے۔

جدی

16فروری ہفتہ۔ ہر کام بزرگوں اور دوستوں کے مشورہ سے کریں ورنہ نقصان کا اندیشہ ہے۔ نااُمیدی میں اُمید کی کرن نظر آہے گی۔ آپ کی ملازمت کے سلسلے میں آج کا دن بہت ثابت ہو سکتا ہے۔

دِلو

16فروری ہفتہ۔ مستقبل سے متعلق گھریلو امور میں کوئی اہم فیصلہ کر سکیں گے۔مشترکہ طور پر کاروبار کرنا سود مند رہے گا۔ بعض ایسی خبریں سن سکیں گے جن سے آپ کو ذہنی پریشانی کا سامنا کرنا پڑے گا۔

حوت

16فروری ہفتہ۔ کئی گزشتہ کام جو کافی دنوں سے رُکے ہوئے تھے مکمل کر سکیں گے۔ طالب علم تعلیمی امور کے سلسلے میں مصروف رہیں گے۔ بعض منصوبوں کو عملی شکل دے سکیں گے۔ کامیابی اور ترقی کی نئی راہیں استوار ہونگی۔

مزید : لائف سٹائل /مخفی علوم