توہین رسالت قانون میں ترمیم کی گئی تو اسلام آباد کا گھیراؤ کرینگے‘ مفتی کفایت اللہ

توہین رسالت قانون میں ترمیم کی گئی تو اسلام آباد کا گھیراؤ کرینگے‘ مفتی ...

چکدرہ ( نمائندہ پا کستان) توہین رسالت قانون میں ترمیم کی کوشش کی گئی تو اسلام اباد کا گھیراو کرینگے جمعیت علمائے اسلام کے صوبائی رہنما مفتی کفایت اللہ نے کہاہے کی ریاست مدنیہ کی بات کرنیولوں نے زیارت مدینہ اور مکہ کو مشکل بنا دیا انہوں نے کہا کہ قادیانی لابی توہین رسالت میں ترمیم۔ اسرائیل کو تسلیم۔ دینی مدارس کا گھیرا تنگ اور مزموم عزائم میں مصروف ہیں لیکن جے یوائی اور پا کستان کے کروڑں عوام اس کے خلاف میدان میں کود پڑے ہین انہوں نے کہا کہ دینی مدارس اسلام کے قلعے ہیں اس میں لاکھوں طلباء پا کستان اور اسلام کے حقیقی محافظ ہے انہوں نے کہا کہ دینی مدارس وطن عزیز کے نظریاتی اساس کے امین ہیں جہاں سالانہ لاکھوں طلبہ علم وتربیت سے فیضیاب ہوتے ہیں وہ گزشتہ روز یہاں کے دورے کے موقع پر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ کہاکہ دینی مدارس میں انسانیت سازی کاعمل جاری ہے جبکہ کسی بھی مدرسے سے کبھی بھی نشہ آور اشیاء کے استعمال یادیگر جرائم کاکوئی واقعہ رپورٹ نہیں ہواہے ، اور نہ ملک کی غداری کے حوالے پائے گئے جبکہ اس کے مد مقابل بڑے بڑے ڈگری ہولڈرز اور مغرب زدہ این جی از ملک کے خلاف سازشوں میں پکڑے گئے ہیں انہوں نے کہا کہ مو جودہ حکومت کی جانب سے حج داخلہ میں اضافہ پر گہری تشویش ظاہر کرتے ہوئے اسے قادیانی سازش قراردیاہے جس کامطلب وطن عزیز کے مسلمانوں کو حج کی سعادت سے محروم رکھناہے،انہوں نے تشویش ظاہر کی کہ سینیما گھروں کوآزادی حاصل ہے اور سبسڈی بھی دی جارہی ہے جبکہ فریضہ حج کی ادائیگی پر سبسڈی ختم کرکے اسے شہریوں کے دسترس سے باہر کیاجارہاہے تاہم عوام اس اقدام کو مسترد کرتے ہیں ،مقررین نے شہریوں پر زوردیاکہ ملک کے نظریاتی اساس کے تحفظ اور حکومت وقت کاقبلہ درست کرنے کی خاطر 17فروری کو مرادن میں جے یوآئی کے ملین مارچ مین شرکت کریں

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...