جرائم کے خاتمے کے لئے عوام کی انتظامیہ کیساتھ تعاون نہایت ضروری ہے

جرائم کے خاتمے کے لئے عوام کی انتظامیہ کیساتھ تعاون نہایت ضروری ہے

بٹ خیلہ(بیورورپورٹ)پوسٹ کمانڈر تھانہ سخاکوٹ صوبیدار غفور خان نے کہا ہے کہ جرائم پیشہ آفراد کے لئے ملاکنڈ میں کوئی جگہ نہیں ہے تاہم جرائم کے خاتمے کے لئے عوام کی انتظامیہ کیساتھ تعاون نہایت ضروری ہے ۔ لیویز اہلکار وں نے محدود وسائل کے باوجود ملاکنڈ میں آمن و آمان کے قیام اور جرائم کے خاتمے میں بھر پور کردار ادا کیا ہے جبکہ ڈپٹی کمشنر ملاکنڈ اقبال حسین خان کی جانب سے لیویز جوانوں کی حوصلہ آفزائی اور بار بار ہدایات و رابطوں سے جوانوں کے حوصلے مذید بلند ہیں جو کہ جرائم کے بیخ کنی میں با آور ثابت ہورہے ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے تھانہ سخاکوٹ میں موٹر سائیکل چوری کرنے والے گروہ کے رُکن کے گرفتار ی اور چوری شدہ موٹر سائیکلوں کے برآمدگی کے موقع پر لیویز جوانوں اور میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر صوبیدار میجر ملاکنڈ لیویز فرید اﷲ خان ، آئی ایچ سی نورزمین شاہ ، سینئر محرران عمرعلی ، محمد عثمان ، سیف الرحمان ، ثانی گل ، علی احمد اور اشفاق خان سمیت دیگر اہلکار بھی موجود تھیں ۔ صوبیدار غفور خان نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر ملاکنڈ اقبال حسین خان نے ہر موقع پر ہماری رہنمائی اور حوصلہ آفزائی کی ہے اور جب بھی کوئی غیر قانونی واقعہ پیش آتا ہے تو ڈی سی ملاکنڈ بار بار ہدایات دیتے ہوئے رابطے میں رہے ہیں جس کی وجہ سے جرائم پیشہ آفراد کے خلاف کاروائیوں میں ہمیں آسانی ہوتی ہے اور ہمارے حوصلے بلند ہو جاتے ہیں ۔ غفور خان نے کہا کہ موٹر سائیکل چوری میں ملوث ملزم کی جدید طریقہ تفتیش کے بعد گرفتاری اور اس کے نشاندہی تین چوری شدہ موٹر سائیکل کی بر آمدگی بھی ڈی سی ملاکنڈ کے رہنمائی اور حوصلہ آفزائی کے مرہون منت ہے اور ہم ڈی سی ملاکنڈ کے اس حوصلہ آفزائی اور رہنمائی پر تہہ دل سے مشکور ہیں ۔ پوسٹ کمانڈر نے کہا کہ کسی کو عوام کے جان و مال کو نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں دینگے کیونکہ عوام کی جان و مال کی حفاظت ہماری اولین ترجیح و ذمہ داری ہے جس میں کسی قسم کی رکاوٹ یا غفلت برداشت نہیں کرینگے ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...