ڈیرہ‘ کینٹ پولیس کی طرف سے وکیل کی گرفتاری کیخلاف وکلاء سراپا احتجاج

ڈیرہ‘ کینٹ پولیس کی طرف سے وکیل کی گرفتاری کیخلاف وکلاء سراپا احتجاج

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ڈیرہ اسماعیل خان ( بیورو رپورٹ)کینٹ پولیس کی طرف سے ایک وکیل کی گرفتاری کے خلاف ڈسٹرکٹ بار کے وکلاء سراپااحتجاج بن گئے ‘وکلاء نے ڈسٹرکٹ بار سے تھانہ کینٹ تک ریلی نکالی اورتھانے کے سامنے احتجاج کیا‘وکلاء نے پولیس کے خلاف نعرے بازی کی‘ریلی کی قیادت ڈسٹرکٹ بار کے صدر جمال عبدالناصر ایڈوکیٹ ، ملک طاہر وسیم ڈیال ایڈوکیٹ اورحشمت نوازسدوزئی ایڈوکیٹ نے کی۔ اس موقع پروکلاء کا موقف تھاکہ وکیل کوپولیس نے غیرقانونی طورپرگرفتارکیاہے۔ اس معاملے کی انکوائری کی جائے۔