وزیر سیاحت کی تحصیل کاٹلنگ میں تین ٹورازم پوائنٹس کی منظوری

وزیر سیاحت کی تحصیل کاٹلنگ میں تین ٹورازم پوائنٹس کی منظوری

کاٹلنگ( نمائندہ پاکستان)خیبر پختون خواہ کے وزیر سیاحت محمد عاطف خان نے تحصیل کاٹلنگ میں تین ٹوورزم پوائنٹس کی منظوری دے دی۔ پی کے 48کے ایم پی اے ملک شوکت سے ملاقات میں انہوں نے باقاعدہ یونین کونسل کہوئی برمول شہیدہ، یو سی بابوزئی میں گڑھی ریسٹ ہاوس اور یونین کونسل کٹی گڑھی میں پکنک سپاٹ بنانے کی منظوری دے دی۔ ملاقات میں ایم پی اے افتخار مشوانی اور عبدالسلام آفریدی بھی شامل تھے۔ یوسی بابوزئی گڑھی ریسٹ ہاوس کو مکمل پارک میں تبدیل کرنے پر سباتنظیم بابوزئی کے صدر سیف اللہ خان نے صوبائی وزیر سیاحت اور ایم پی اے ملک شوکت کا شکریہ اد ا کرتے ہوئے کہا کہ گڑھی ریسٹ ہاوس علاقے کے سب سے خوبصورت ترین پوائنٹ ہے۔ اس سے نہ صرف سیر سیاحت میں اضافہ ہوگا۔ بلکہ علاقے میں معاشی سرگرمیاں بڑھے گی۔ انہوں نے کہا کہ ایم پی اے ملک شوکت نے گڑھی ریسٹ ہاوس کا دورہ کیا تھا اور انہوں نے اسے مکمل پارک میں تبدیل کرنے کا وعدہ کیا تھا ۔ آج صوبائی وزیر ساحت نے اعلان کرکے اہل علاقہ کے دل جیت لئے ہیں۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...