پشاور سمیت صوبہ بھر میں پٹواریوں کی قلم چھوڑ‘ شہریوں کو مشکلات

پشاور سمیت صوبہ بھر میں پٹواریوں کی قلم چھوڑ‘ شہریوں کو مشکلات

پشاور(سٹی رپورٹر)صوبائی دارالحکومت پشاورسمیت صوبہ بھرمیں پٹواریوں کی قلم چھوڑہڑتال کے پیش نظرشہریوں کوانتقال کے حصول کیلئے شدیدمشکلات کاسامناکرناپڑرہاہے اوریہ کہ پٹواریوں کی کئی ہفتوں کی ہڑتال کی وجہ سے شہری رل گئے ہیں شہریوں کے مطابق پٹواریوں اورمحکمہ اینٹی کرپشن کے مابین جاری تنازعہ کے باعث پٹواریوں نے تمام فائلیں دفترمیں جمع کردی ہیں اورخودہڑتال پرہیں جسکی وجہ سے انہیں گھروں کے انتقالات بنوانے میں دشواری پیش آرہی ہے شہریوں نے صوبائی وزیراعلیٰ محمودخان ،صوبائی وزیرمال اوردیگرارباب اختیارسے مطالبہ کرتے ہوئے کہاکہ وہ پٹواریوں کی قلم چھوڑہڑتال کانوٹس لیں اوردونوں اداروں کے درمیان جاری تنازعہ کوخوش اسلوبی کے ساتھ حل کریں کیونکہ پٹواریوں کی ہڑتال کابراہ راست اثرعام شہریوں پرپڑرہاہے یادرہے کہ نوشہرہ کے علاقہ جہانگیرہ میں پٹواریوں اورمحکمہ اینٹی کرپشن کے اہلکاروں کے درمیان لڑائی ہوئی تھی جس پرصوبہ بھرکے پٹواریوں کی ایسوسی ایشن نے اینٹی کرپشن کے اہلکاروں کاقبلہ درست کرنے تک قلم چھوڑہڑتال شروع کرنے کااعلان کیاتھالہٰذاانکی ہڑتال کوآج دوہفتے سے زائدکاعرصہ گزرچکاہے ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...