جندول‘ نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 1 شخص جاں بحق

جندول‘ نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 1 شخص جاں بحق

جندول(نمائندہ پاکستان ) جندول تھانہ ثمرباغ کے حدود گاوں چگدرام میں نا معلوم افراد نے قیوم ولد خادم اللہ کو قتل کر کے لاش مقتول کے گھر کے سامنے چھوڑ کر فرار ہو گئیں ،تھانہ ثمرباغ میں ایف آئی آر درج کراتے ہوئے مقتول کی بیوی خائستہ بی بی کا کہنا تھا کہ اس کا شوہر دن کو گھر سے نکلا تھا اور رات کو واپس گھر نہیں آیا تھا جب صبح گھر کے لوگ باہر نکلے تو اس کے شوہر کا لاش گھر کے سامنے کچھ فاصلے پر پڑا ہوا تھا۔تھانہ ثمرباغ پولیس کے مطابق انہوں لاش قبضہ میں لیکر ہسپتال ثمرباغ میں پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کو حوالہ کر دیا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔پولیس کے مطابق مقتول کا کسی کے ساتھ قتل مقاتلہ کا تنازعہ نہیں تھا البتہ دیگر چھوٹے بڑے تنازاعات کے بارے میں چہہ مگوئیاں ہو رہی ہیں۔پولیس کے مطابق ملزم کتنا ہی چالات کیوں نہ ہو بہت جلدی پکڑا جائے گا۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...