حاجی غلام احمد بلور کا شہباز شریف کو ٹیلی فون ، رہائی پر مبارکباد

حاجی غلام احمد بلور کا شہباز شریف کو ٹیلی فون ، رہائی پر مبارکباد

پشاور ( پ ر ) عوامی نیشنل پارٹی کے قائمقام مرکزی صدر حاجی غلام احمد بلور نے مسلم لیگ کے صدر سابق وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کو ٹیلی فون کیا اور نیب کیسز میں رہائی پر انہیں مبارکباد پیش کی ہے ، اس موقع پر حاجی غلام احمد بلور نے کہا کہ اے این پی شفاف اور غیر جانبدار احتساب کے حق میں ہے تاہم احتساب کو انتقام کے طور پر استعمال کرنے سے گریز کیا جانا چاہئے، انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کی رہائی سے متعلق عدالتی فیصلہ سیاسی مخالفین پر کیچڑ اچھالنے اور جھوٹے مقدمات قائم کرنے والوں کیلئے واضح پیغام ہے،انہوں نے کہا کہ فتح ہمیشہ حق و سچ کی ہوتی ہے اور مخالفین کے خلاف انتقامی کارروائیاں کرنے والے اب کس منہ سے عوام کا سامنا کریں گے، حاجی غلام احمد بلور نے بات چیت کرتے ہوئے شہباز شریف کو کہا کہ جلد سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف کے خلاف کیسوں کی حقیقت کھل کر سامنے آئے گی اور وہ عنقریب رہائی کے بعد عوام کے درمیان ہونگے۔اس موقع پر دوطرفہ امور اور ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر بھی تفصیلی بات چیت ہوئی ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...