بخشالی میں عوامی مسائل کے حل کیلئے کھلی کچہری کا انعقاد

بخشالی میں عوامی مسائل کے حل کیلئے کھلی کچہری کا انعقاد

بخشالی (نمائندہ پاکستان)بخشالی مردان واپڈ ا پیسکو مردان کے اے سی واپڈا شیرداد خان نے واپڈا پیسکو سب ڈویژن بخشالی میں صارفین کی بجلی مسائل کے موقع پر حل کرنے کیلئے 16فروری کو صبح 10 بجے سب ڈویژن بخشالی کے دفتر واقع میں کھلی کچہری کے انعقاد کا فیصلہ کیا ہے اس کھلی کچہری میں واپڈا پیکسو مردان سرکل کے سپرنٹنڈ نگ انجینئر شیرداد خان، ایکسین مردان ٹو انعام اللہ خان اور ایس ڈی او سرکل حیدر خان شرکت کریں گے اس کھلی کچہری کے موقع پر واپڈا پیسکو کے یہ اعلیٰ افسران صارفین کے مسائل سنیں گے اور فوری حل طلب مسائل کے حل کرنے کا موقع پر ہدایات جا ری کر یں گے علاقہ بھر کے صارفین بجلی کو اس کھلی کچہری میں بھر پورشرکت کرنے کی استدعا کی ہے تاکہ ان کے مسائل دفتروں کے چکریں کاٹنے کے بجا ئے سب ڈویژن ہی میں حل کرنے کی ضروری ہدایات یہ اعلیٰ افسران جا ری کر یں اور ان کے جا ئز مسائل کا حل ممکن ہو سکے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...