ڈیرہ‘ موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ‘ 50 سالہ شخص جاں بحق

ڈیرہ‘ موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ‘ 50 سالہ شخص جاں بحق

ڈیرہ اسماعیل خان ( بیورو رپورٹ)ابھایاپل کے قریب موٹرسائیکل پر سوارتین مسلح ملزمان کی فائرنگ سے 50سالہ شخص قتل ۔ تفصیلات کے مطابق علاقہ پکہ ملانہ کا رہائشی 50سالہ زمان ولد اللہ بخش سکنہ پکہ ملانہ ابھایاپل کے قریب موجودتھاکہ موٹرسائیکل پر سوار تین مسلح ملزمان نے پستول سے فائرنگ کرکے اس کو قتل کردیااورموقع سے فرارہوگئے ۔ تھانہ گومل یونیورسٹی میں مقتول کے بھائی نے اس واقعے کی رپورٹ درج کرادی ہے اورکہاہے کہ ان کی کسی کے ساتھ کوئی دشمنی نہیں ہے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...