کراچی ، بھارتی گانے پر بچوں کا رقص، نجی سکول کو نوٹس، وضاحت طلب

کراچی ، بھارتی گانے پر بچوں کا رقص، نجی سکول کو نوٹس، وضاحت طلب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)ڈائریکٹوریٹ پرائیویٹ سکولز سندھ نے کراچی کے نجی سکول کی تقریب میں بھارتی گانے پھر بھی دل ہے ہندوستانی پر بچوں کے رقص کا نوٹس لیتے ہوئے انتظامیہ سے وضاحت طلب کرلی۔سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی مختلف ویڈیوز میں کراچی کے نجی سکول ’ ماما بے بی کیئر‘ کی ایک تقریب میں بچوں کو بھارتی گانے پر ٹیبلو پیش کرتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔ویڈیو میں ٹیبلو کے دوران بھارتی پرچم بھی بڑی سکرین چلتے ہوئے دیکھا گیا جس پر ڈائریکٹوریٹ نجی سکول نے وائرل ہونے والی ویڈیو کا نوٹس لے لیا۔ڈائریکٹوریٹ آف پرائیویٹ انسٹیٹیوشن سندھ ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ کی جانب سے نجی سکول کو جاری کیے گئے نوٹس میں کہا گیا کہ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی سکول کی تقریب کی ویڈیو میں طلبا کو بھارتی گانے پر رقص ہوئے دیکھا گیا، جس دوران سٹیج پر نصب سکرین پر بھارتی پرچم بھی لہرارہے تھے‘نوٹس میں خبردار کیا گیا ہے کہ تعلیمی ادارے میں ایسا مواد پیش کیا جانا قومی وقار کے خلاف ہے جسے کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔ڈائریکٹوریٹ نجی سکول نے مذکورہ واقعہ پر سکول انتظامیہ سے آئندہ 3 روز میں وضاحت طلب کی ہے۔اس کے ساتھ ہی انتظامیہ کو تنبیہ کی گئی ہے وضاحت نہ دینے کی صورت میں قوانین کے تحت سکول کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔نجی سکول کی جانب سے 3 روز قبل تقریب کا انعقاد کیا گیا تھا جس میں طلبا نے مختلف ممالک کی نمائندگی کرتے ہوئے ٹیبلو پیش کیے تھے۔
نجی سکول کونوٹس

مزید :

علاقائی -