پریکٹیکل امتحانات میں گریڈ سسٹم کی بحالی کیلئے دائر درخواست فیصلہ کیلئے پنجاب بورڈ کمیٹی چیئرمین کو فیصلہ کا حکم

پریکٹیکل امتحانات میں گریڈ سسٹم کی بحالی کیلئے دائر درخواست فیصلہ کیلئے ...

لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے پریکٹیکل کے امتحانات میں گریڈ سسٹم کی بحالی کے لئے دائر درخواست نمٹاتے ہوئے تعلیمی بورڈوں کے چیئرمینوں کی کمیٹی کو بجھوا تے ہوئے پنجاب بورڈ کمیٹی کے چئیرمین کو ایک ماہ میں درخواست پرفیصلہ کرنے کا حکم دے دیا۔عدالت نے الکرم ہائی سکول کی درخواست پر سماعت کی ،درخواست گزار کے وکیل کا موقف تھاکہ بورڈ آف انٹر میڈیٹ میں سابق گریڈ سسٹم ختم کرتے ہوئے90 نمبر کے پریکٹیکلزکا اجراء کیا ہے، گریڈ سسٹم ختم ہونے سے کرپشن کا بازار گرم ہو گیا ہے ،وکیل نے استدعا کی کہ عدالت پریکٹیکل میں نمبر سسٹم کی بجائے گریڈ سسٹم کی بحالی کے احکامات جاری کرے۔

پریکٹیکل امتحانات

مزید : علاقائی


loading...