سینئر سول جج ساہیوال شکیل گورائیہ سانحہ ساہیوال کے جوڈیشل انکوائری افسر مقرر
لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائی کورٹ کے حکم پر سینئر سول جج ساہیوال شکیل گورائیہ کوسانحہ ساہیوال کاجوڈیشل انکوائری افسر مقرر کردیا گیاہے ، وہ ایک ماہ میں جوڈیشل انکوائری مکمل کرکے رپورٹ عدالت عالیہ میں پیش کریں گے،14فروری کو چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ مسٹر جسٹس سردار محمد شمیم خان کی سربراہی میں قائم ڈویژن بنچ نے سیشن جج ساہیوال کو سانحہ ساہیوال کی جوڈیشل انکوائری کے لئے جج مقررکرنے کی ہدایت کی تھی،اس حکم کی روشنی میں جوڈیشل افسر کا تقررکرکے عدالت عالیہ کو آگاہ کردیاگیاہے۔
شکیل گورائیہ