پروفیسر ڈاکٹر جنید سرفراز نے اپنی برطرفی ہائیکورٹ میں چیلنج کردی
لاہور(نامہ نگارخصوصی)میڈیکل انٹری ٹیسٹ کاپیپرلیک ہونے کے معاملہ پروفیسر ڈاکٹر جنید سرفراز نے اپنی برطرفی کااقدام ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا۔ پروفیسر ڈاکٹر جنید سرفراز کی جانب سے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ 2017ء میں ایم ڈی کیٹ کے پیپرآؤٹ ہونے پرمیرے خلاف مقدمہ درج ہوا،نومبر2017ء میں محکمہ اینٹی کرپشن نے گرفتارکیا،مجھے3ماہ کے لئے معطل کردیاگیا،انکوائری میں بے قصورثابت ہونے کے باوجوداستعفیٰ لے لیاگیا جو30دسمبر2017ء کواستعفیٰ منظورکیاگیا، اب برطرفی کا نوٹیفکیشن جاری کردیاگیاہے۔درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ برطرفی کے اقدام کوکالعدم کیا جائے۔
برطرفی چیلنج