اپوزیشن سے تعلقات اتنے اچھے نہیں کہ سعودی ولی عہد سے ملاقات کی دعوت دیتے،فواد

اپوزیشن سے تعلقات اتنے اچھے نہیں کہ سعودی ولی عہد سے ملاقات کی دعوت دیتے،فواد

اسلام آباد(آئی این پی)وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات فواد چوہدری نے کہا ہے اپوزیشن کیساتھ تعلقات اتنے اچھے نہیں کہ انہیں سعودی و لی عہد سے ملاقات کی دعوت دیتے،سعودی عرب کے دونئے شہروں کیلئے افرادی قوت فراہم کریں گے، محمدبن سلمان کو پاکستان کا اعلیٰ تر ین اعزاز دیا جائیگا،پاکستان سعودی عرب سپریم کوارڈینیشن کونسل قائم ہوگی، جوائنٹ ورکنگ گروپ مل کرکام کریں گے۔وہ جمعہ کو اسلام آباد میں عرب نیوز کے دفتر کا افتتاح کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے ۔ انہوں نے کہا سعودی ولی عہد کا پرتپاک استقبال کیا جائیگا ، پاک فضائیہ سعودی ولی عہد کو سلامی دے گی،وزیراعظم خود استقبال کیلئے ایئر پورٹ جائیں گے،سعودی عرب اور یواے ای پاکستان میں بڑی سرمایہ کاری کرنے جاررہے ہیں۔ سعودی ولی عہد کے دورے کے دوران اہم معاہدے طے ،گزشتہ 10سال سے زیادہ سرمایہ کاری ہو گی ،سعودی ولی عہد کیلئے وفاقی دارالحکومت کو خصوصی طور پر سجایا گیا ہے،اسلام آباد نہیں صرف ریڈزون کو بند کیا جائے گا،سعودی ولی عہد کے دورہ سے نئی جہت ملے گی۔ اس موقع پرایک سوال کے جواب میں وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا اپوزیشن کیساتھ تعلقات اتنے اچھے نہیں جتنا وہ ظاہر کرتے ہیں۔

فواد چوہدری

مزید : صفحہ اول


loading...