چوہوں کی بھرمار جابجا گندگی ، 6فوڈ پوائنٹ سیل ، 13پروڈکشن یونٹ بند

چوہوں کی بھرمار جابجا گندگی ، 6فوڈ پوائنٹ سیل ، 13پروڈکشن یونٹ بند

لاہور (سٹی رپورٹر) پنجاب فوڈ اتھارٹی نے ناقص اشیاء خوردونوش کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 6 فوڈ پوائنٹ سیل ، 53 کو اصلاحی نوٹس، 07 کے لائسنس اپلائی، 13 کی پروڈکشن اصلاح تک بند، 06 کے سیمپلز مزید تجزیے کیلئے لیبارٹری بھجوا دیئے ۔اس حوالے سے ڈی جی فوڈ اتھارٹی کیپٹن (ر) محمد عثمان نے کہا کہ سابقہ ہدایات پر عمل نہ کرنے، چوہوں کے فضلہ جات کی موجودگی پر ماما کباب فروش ٹیمپل روڈ کو سیل کر دیا ۔عمران بیف شاپ کوسلاٹر ہاؤس ریکارڈ نہ رکھنے، حشرات کی بہتات اور صفائی کے ناقص انتظامات پر سر بمہر کیا گیا،کار سرکار میں مداخلت، غیر قانونی طور پر ڈی سیل کرنے پر سخی پاک ڈیری کو دوبارہ سیل کر دیا گیا۔انہوں نے کہا کہ ایم ایم عالم روڈ پر سویٹ ٹوتھ نامی ریسٹورنٹ کو ناقص انتظامات پر 40 ہزارروپے جرمانہ عائد کیاگیا۔

،اشیائے خوردونوش پر لیبلنگ نہ ہونے اور زنگ آلود مشینوں کے استعمال پر کارروائی کی گئی،گلبرگ میں نمک فیملی ریسٹورنٹ کو صفائی کے غیر معیاری انتظامات پر 20 ہزار کا جرمانہ کیا گیا۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی ۔کیپٹن (ر) محمد عثمان نے کہاکہ عوام تک صحت بخش خوراک کی فراہمی اولین ترجیح ہے،ناقص خوراک کی بذریعہ ٹیلی فون ہیلپ لائن، موبائل اپلیکیشن یا ویب سائٹ اطلاع دی جا سکتی ہے۔مضر صحت خواک فروخت کرنے والوں کے خلاف کاروائی کے لئے عوام بھی فوڈ اتھارٹی کا ساتھ دیں اور ایسے عناصرکی ہمیں اطلاع دیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...