محمد بن سلیمان کی آمد ترقی اور امت مسلمہ کے عروج کا باعث ہوگی،فضل الرحیم

محمد بن سلیمان کی آمد ترقی اور امت مسلمہ کے عروج کا باعث ہوگی،فضل الرحیم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (سٹی رپورٹر) جامعہ اشرفیہ لاہور کے مہتمم حضرت مولانا حافظ فضل الرحیم اشرفی، نائب مہتمم و ناظم اعلیٰ مولانا قاری ارشد عبید، مولانا محمد اکرم کاشمیری ، پروفیسرمولانا محمد یوسف خان،حافظ اسعد عبید، حافظ اجود عبید،مولانا زبیر حسن،حافظ خالد حسن، مولانا عبدالرحیم چترالی، مولانا فہیم الحسن تھانوی اور مولانا مجیب الرحمن انقلابی نے سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلیمان کی پاکستان آمد کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ ان کی آمد پاکستان کی ترقی و استحکام اور امت مسلمہ کے لیے انتہائی اہمیت کی حامل ہے اور اس سے پاک سعودی عرب تعلقات میں مزید بہتری آئے گی ۔دریں اثنائانٹر نیشنل ختم نبوت موؤمنٹ کے مرکزی امیر فضیلۃالشیخ مولانا ڈاکٹرسعید احمد عنائیت اللہ، مولانا ڈاکٹر احمد علی سراج، مولانا عبدالرؤف مکی نے کہا ہے کہ اس دورہ سے پاکستان اور عالم اسلام کے حالات پر خوشگوار اثرات مرتب ہوں گے