کڈنی اینڈ لیور انسٹیٹیوف کا لاہور کالج یونیورسٹی میں بلڈ سکریننگ کیمپ

کڈنی اینڈ لیور انسٹیٹیوف کا لاہور کالج یونیورسٹی میں بلڈ سکریننگ کیمپ

لاہور(سٹی رپورٹر)پاکستان کڈنی اینڈ لیور انسٹیٹیوٹ اینڈ ریسرچ سینٹر کی مارکیٹنگ ٹیم نے گزشتہ روز لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی میں ادارے کے سٹاف اور طالبات کی ہیپا ٹائیٹس بی اور سی کی سکریننگ کیلئے کیمپ کا انعقاد کیا۔اس موقع پر پی کے ایل آئی کی طرف سے بلڈ ڈونیشن کیمپ کا بھی اہتمام کیا گیا جس میں سٹوڈنٹس اور سٹاف ممبران کی بڑی تعدا د کے خون کا عطیہ دے کر ہسپتال کے مشن کی تکمیل میں اپنا حصہ ڈالا۔یہ بلڈ کیمپس ہسپتال کے مشن کا حصہ ہیں جس میں ملک کے غریب اور نادار مریضوں کو بلا تفریق جگر اور گردوں سے متعلق بیماریوں کا علاج معالجہ فراہم کرنا شامل ہے۔اس کیمپ میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے پر ہسپتال انتظامیہ نے یونیورسٹی کے سٹاف اور سٹوڈنٹس کا شکریہ ادا کیا۔

لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی کی وائس چانسلر پروفیسر فرخندہ منظور نے اس موقع پر ہسپتال انتظامیہ کی اس کاوش کو سراہتے ہوئے شکریہ ادا کیا۔

اور دونوں اداروں کے مابین باہمی تعلقات کے فروغ کے عزم کا اعادہ کیا۔

کڈنی

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...