لیسکوستارہ کالونی سب ڈویژ ن میں کریک ڈاؤن،15بجلی چور گرفتار

لیسکوستارہ کالونی سب ڈویژ ن میں کریک ڈاؤن،15بجلی چور گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(سٹی رپورٹر)چیف ایگزیکٹو لیسکو کی خصوصی ہدایت پر ایس ڈی او ستارہ کالونی سب ڈویژن کا گرینڈ آپریشن ، 15بجلی چوروں کو رنگے ہاتھوں پکڑ لیا ڈیٹکشن بل کی مد میں بھاری جر مانے اور متعلقہ تھانے میں مقدمات درج کروا دئیے گئے تفصیلات کے مطابق چیف ایگزیکٹو لیسکو کی ہدایت پر ایس ای ساؤتھ سرکل رمضان بٹ کی سر براہی اور ایکسین ڈیفنس ڈویژن محمد عباس کی نگرانی میں ایس ڈی او ستارہ کالونی سب ڈویژن محمد یا مین نے ایل ایس محمد رضوان طور ، محمد فہیم و دیگر عملے کے ہمراہ ڈیرہ شوکت میو بہادرآبادمیں چھاپہ مارا ۔