پی ایس ایل،ڈیوائن براوو عمدہ کارکردگی کیلئے پرعزم

پی ایس ایل،ڈیوائن براوو عمدہ کارکردگی کیلئے پرعزم

لاہور(سپورٹس ڈیسک)سابق ویسٹ انڈین آل راؤنڈر ڈیوائن براوو پی ایس ایل 4 میں عمدہ کارکردگی دکھانے کیلئے پرعزم ہیں۔ویسٹ انڈیز کے سابق آل راؤنڈر کا کہنا ہے کہ دنیا بھر کی کرکٹ لیگز میں شرکت کا موقع ملا ہے،پی ایس ایل کا شمار بہترین ٹی ٹوئنٹی ایونٹس میں ہوتا ہے، میزبان بھی بڑا خیال رکھنے والے ہیں، ان کے درمیان رہتے ہوئے گھر جیسا ماحول محسوس کرتا ہوں، پی ایس ایل میں سخت مقابلے کی فضا میں صلاحیتوں کے جوہر دکھانے کا موقع ملتا ہے، اپنے ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کیلئے بہترین کارکردگی پیش کرنے کوشش کروں گا۔یاد رہے کہ ڈیوائن براوو ان چند غیر ملکی کرکٹرز میں شامل ہیں جنہوں نے لیگ کی آخری مراحل میں پاکستان آنے کا اعلان کر رکھا ہے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...