عمر ریحان وفاقی چیمبر کی قائمہ کمیٹی برائے ویجیٹیبل آئل اینڈ گھی کے کنوینر مقرر

عمر ریحان وفاقی چیمبر کی قائمہ کمیٹی برائے ویجیٹیبل آئل اینڈ گھی کے کنوینر ...

کراچی (اکنامک رپورٹر )عمر ریحان کو ایف پی سی سی آئی کی مرکزی قائمہ کمیٹی برائے ویجیٹیبل آئل اینڈ گھی کا کنوینیئر مقرر کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق فیڈریشن آف چیمبرز آف کامرس اینڈ اندسٹری کے صدر انجینیئر دارو خان اچکزئی نے عمر ریحان کو ایف پی سی سی آئی کی مرکزی قائمہ کمیٹی برائے ویجیٹیبل آئل اینڈ گھی کا کنوینیئر مقرر کردیا ہے، انھیں کمیٹی کیلئے متعلقہ شعبوں سے نو ارکان کے انتخاب کا اختیار حاصل ہوگا۔ واضح رہے کہ عمر ریحان اس وقت پاکستان وناسپتی مینوفیکچرر ایسوسی ایشن(پی وی ایم اے))کے نائب چیئرمین ہیں اور گزشتہ کئی برسوں سے اس صنعت کے مسائل اجاگر کرنے کے لیے متحرک کردار ادا کرتے رہے ہیں علاوہ ازیں کورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری(کاٹی) کے نائب صدر کی ذمہ داریاں بھی نہائت خوش اسلوبی سے ادا کرچکے ہیں۔

صدر ایف پی سی سی آئی نے امید ظاہر کی ہے کہ عمر ریحان خوردنی تیل اور گھی کی صنعت کے فروغ اور اسے درپیش مشکلات کو حل کرنے کے لیے بھرپور کردار کریں گے اور یہ کمیٹی مثر تجاویز سامنے لانے کے لیے اپنی توانائیاں بروئے کار لائے گی۔

مزید : کامرس


loading...