’’رانگ نمبر2‘‘کے میوزک رائٹس بھارتی کمپنی کو فروخت کردیئے

’’رانگ نمبر2‘‘کے میوزک رائٹس بھارتی کمپنی کو فروخت کردیئے
’’رانگ نمبر2‘‘کے میوزک رائٹس بھارتی کمپنی کو فروخت کردیئے

  


لاہور(فلم رپورٹر)پروڈیوسر حسن ضیاء نے اپنی فلم ’’رانگ نمبر2‘‘کے میوزک رائٹس بھارتی کمپنی کو فروخت کردیئے ہیں۔اس سلسلے میں انہوں نے بتایا کہ میوزک ریلیز کا معاہدہ زی میوزک سے ہوا ہے اور بڑی خوش آئند بات ہے کہ ہماری فلم کا میوزک بھارت کی ایک بڑی کمپنی کو پسند آیا ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ یہ فلم عیدالفطرپر آئی ایم جی سی کے اشتراک سے ریلیز کرے گی۔ فلم کے ڈائریکٹر یاسرنواز ہیں جس میں سمیع خان اور نیلم منیر نے لیڈ رول کئے ہیں۔ فلم ’’رانگ نمبر2‘‘میں نیلم منیر خان کے کردار کے بارے میں ڈائریکٹر کا کہنا ہے کہ یہ پاور فل ہونے کے ساتھ ساتھ پرفارمنس سے بھرپور ہے یہ رول نیلم کے پرستاروں کے ذہنوں پر نقش ہوجائے گا۔

مزید : کلچر


loading...